پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف درخواست دے دی

0
92
pti ecp

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کر دی

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا،تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے خلاف مس کنڈکٹ پر انکوائری کی جائے، الزامات ثابت ہونے پر چیف الیکشن کمشنر و ارکان کی برطرفی کی سفارش کی جائے، الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا، انتخابات میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکالا گیا،الیکشن کمیشن قانون کے مطابق نتائج جاری کرنے میں بھی ناکام رہا، الیکشن کمیشن نے پری پول دھاندلی پر آنکھیں بند کیے رکھی،پارٹی ارکان کی پریس کانفرنس میں وفاداریاں تبدیل کروائی گئیں، پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، کارکنان کو اغواء کیا گیا، میڈیا اور پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 بروقت نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی کی کوریج پر پابندی عائد ہوئی، الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی،پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی، ریٹرننگ افسران سیاسی بنیاد پر تعینات کیے گئے، الیکشن کمیشن نے نہ صرف پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر کیا بلکہ مخصوص نشستیں بھی چھین لیں، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے خلاف عدالتوں میں باقاعدہ فریق بنا ہوا ہے

قبل ازیں 20 جولائی کو بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر سکند ر سلطان راجہ اور اراکین کے خلاف شکایت دائر کر دی گئی تھی،سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، جسٹس (ر) نور الحق قریشی اور شبیر احمد نے مشترکہ طور پر دائر کی ،شکایت میں سنگین بدعنوانی اور آئینی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا ہے،شکایت کے متن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ارکان آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام رہے، انہوں تحریک انصاف کے مینڈیٹ اور عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے اقدامات سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان پر عائد الزامات کی انکوائری کی جائے،

جغرافیہ کو ٹکڑے کرنیوالوں کے اوپر کبھی پابندی،آرٹیکل 6 لگایا گیا ؟ مشتاق احمد

پابندی لگانے کا فیصلہ جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ پچگانہ قرار دیا

آرٹیکل 6 ، حکومت میں بیٹھے لوگوں پر بھی لگ جائے گا،شاہد خاقان عباسی

پابندی کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل

پی ٹی آئی پرپابندی،رہنماؤں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی،عطا تارڑ کا بڑا اعلان

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

Leave a reply