ذہنی معذور بیٹی کو قتل کر کے لاش دریا کنارے پھینکنے والی سفاک ماں گرفتار

0
93
firing

مانسہرہ۔ تھانہ بالاکوٹ پولیس نے 12/13 سالہ بچی کے اندھے قتل کا معمہ حل کر دیا ، قاتل اپنی ہی ماں نکلی ۔ بچی کو بالاکوٹ میں لا کر قتل کیا اور واپس جاکر رات کو بچی کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ مانگل میں درج کرائی۔

بچی ییدائشی ذہنی معزور تھی جسکی معذوری سے تنگ آکر گلا گھونٹ کر قتل کیا ماں نے اعتراف جرم کر لیا، مورخہ 2024۔07۔23 کو پولیس کو اطلاع ملی کی پودینہ بیلہ کے مقام پر دریائے کنہار کے کنارے پر ایک گھر کے ساتھ ایک نامعلوم بچی کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ بالاکوٹ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر 12/13 سال کی بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھیجا اور پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے بچی کو امانتا دفن کیا اور تفتیش کا آغاز کیا۔

نامعلوم بچی کے گھر والوں کا پتہ لگانا اور نامعلوم قاتل کو ٹریس کرکے گرفتار کرنا پولیس کے لیئے انتہائی اہم چیلنج تھا۔پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا تو مقتولہ بچی کی شناخت نور حرم دختر محمد شاہد سکنہ نکہ پانی مانگل ایبٹ آباد کے نام سے ہوئی جس کی گمشدگی کی رپورٹ اسکی ماں نے قتل کرنے کے بعد تھانہ مانگل میں کرائی، پولیس نے مانگل پولیس کی مدد سے مقدمہ میں مقتولہ بچی کی والدہ اظہرہ بی بی کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا جس نے دوران تفتیس پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بچی ذہنی معزور تھی جس کی معزوری سے تنگ آ کر وہ بچی کو لے کر بالاکوٹ گئی کہ بچی کو مار کر دریا میں پھینک دوں گی بالاکوٹ پہنچ کر دریا میں پھینکنے کا موقع نہ ملنے پر ملزمہ نے بچی کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر کے دریائے کنہار کی سائیڈ واقع پودینہ بیلہ ایک گھر کی دیوار کے ساتھ چھوڑ دیا اور موقع سے فرار ہوگئی تھی۔

خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے عمر عادل کو نوٹس بھجوایا ہے

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

Leave a reply