توشہ خانہ نیا ریفرنس،عمران، بشری کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

آپ مجھے 30 ہزار روپے میں مکمل ڈنر اور ٹی سیٹ راجہ بازار سے خرید کر دکھائیں،نیب پراسیکیوٹر کا عمران خان سے مکالمہ
0
107
bushra imran

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ نئے ریفرنس کی سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10روز کی توسیع کر دی گئی،نیب ٹیم کی جانب سے آج مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی،ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ،بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ظہیر عباس چوہدری اور سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے ،نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر حسن ہارون اور اسپیشل پراسیکیوٹر بیرسٹر عمر مجید کی سربراہی میں عدالت پیش ہوئے ،توشہ خانہ نئے ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی

توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نیب اور عمران خان کے مابین گرما گرمی
اڈیالہ جیل میں نیب کے نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور عمران خان کے مابین گرما گرمی،تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، اس موقع پر بشریٰ بی بی بھی عمران خان کے ہمراہ روسٹرم پر آگئیں، جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا، آپ جو فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کریں میں نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑا ہے، آپ جس منصب پر بیٹھے ہیں کیا آپ کو نظر نہیں آرہا نیب کیا کررہی ہے؟ ہمارے ساتھ مسلسل نا انصافی ہورہی ہے، نیب والے بائیں جانب کھڑے ہیں، ہم دائیں جانب کھڑے ہیں، نیب والے ایک کے بعد دوسرا جھوٹا کیس فائل کررہے ہیں، اس موقع پر عمران خان نے کہا، میری اہلیہ کا توشہ خانہ سے کوئی تعلق نہیں، اسکو کیوں سزا دی جارہی ہے؟ وزیر اعظم میں تھا، میری اہلیہ کسی پبلک آفس میں نہیں تھیں، نیب والے ضمیر فروش ہیں، انکو پیسے دو جو مرض کہلوا لو، نیب ٹیم کو ضمیر فروش کہنے پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی غصے میں آگئے، کہا،آپ میرے ساتھ پرسنل نہ ہوں، کیس پر بات کریں، میں نے آج تک آپ کی ذات پر بات نہیں کی، آپ مجھے 30 ہزار روپے میں مکمل ڈنر اور ٹی سیٹ راجہ بازار سے خرید کر دکھائیں، کیا محمد بن سلمان نے آپ کو 30 ہزار مالیت کا ڈنر سیٹ اور ٹی سیٹ تحفے میں دیا تھا،عدالت کی سیدھی جانب میں، الٹی جانب آپ کھڑے ہیں، سخت جملوں پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا، بعد ازاں معاملہ رفع دفع ہوگیا، سماعت کے بعد پراسیکیوٹر اور عمران خان کا آمنا سامنا ہوا، معاملہ صلح صفائی سے ختم ہوگیا.

واضح رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ ریفرنس میں گزشتہ رات بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان پر ایک نہیں، سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔خیال رہے کہ آج وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply