لاپتہ افراد کے کیسز حکومت کو گھر بھیجنے کیلیے کافی ہیں ،جسٹس محسن اختر کیانی

0
96
islamabad highcourt

جبری گمشدہ محمود ارشد قاضی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی

جسٹس محسن اختر کیانی نےرجسٹرار جبری گمشدگی کمیشن پر اظہارِ برہمی کیا،رجسٹرار جبری گمشدگی کمیشن نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ کیسز بھی لگے ہوئے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ خدا کا واسطہ ہے، یہ کوئی جواب ہے کہ مجھے پتہ نہیں تھا، کس لیے منہ اٹھا کر آ گئے ہیں، آپ آفیشل حیثیت میں یہاں کھڑے ہیں، آپ کو پتہ ہونا چاہیے تھا کہ کیسز لگے ہوئے ہیں، اگر ایک دفعہ بھی اور ایسا جواب دیا تو میں آپکو توہینِ عدالت کا نوٹس دے دوں گا،

نمائندہ وزارتِ دفاع نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دے کر عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض عائد کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے نمائندہ وزارتِ دفاع کا اعتراض مسترد کر دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ اس عدالت کے آرڈر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر لیں،سپریم کورٹ ہمیں کام سے روک دے تو عدالت رک جائے گی، واضح کر رہا ہوں یہ عدالت اپنے آرڈر پر عملدرآمد کروائے گی یا اپنا کام روک دے گی،

ہم وزیراعظم کو بلا کر کہتے ہیں کہ ہر مسنگ پرسن کی فیملی کو ماہانہ دو لاکھ روپے دیں،جسٹس محسن اختر کیانی
جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ جبری گمشدگی کمیشن عملدرآمد نہیں کروا سکتا تو پروڈکشن آرڈر جاری کرتا ہی کیوں ہے؟2021 میں پروڈکشن آرڈر جاری کیا 2024 تک کچھ نہیں ہوا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ جبری گمشدگی کمیشن اپنی کوئی کارکردگی بھی تو بتا دے نا، جبری گمشدگی کمیشن کے پاس غیرمعمولی اختیارات موجود ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جتنے کیسز ہیں یہ حکومت اور جبری گمشدگی کمیشن کوگھر بھیجنے کے لئے کافی ہیں، یہ کیسز دیگر اداروں کو بھی ختم کرنے کیلئے کافی ہیں، سمجھ لیں، آپ نے تیس لاکھ کا چیک دے کر ایک مثال قائم کر دی ہے، ہم وزیراعظم کو بلا کر کہتے ہیں کہ ہر مسنگ پرسن کی فیملی کو ماہانہ دو لاکھ روپے دیں،

اگر کسی شہری کو ایجنسیز نے جبری گمشدہ نہیں کیا تو پھر ایجنسیز کو وہ بندا سامنے لانا ہوگا جو اصل اغواء کار ہے،جسٹس محسن اختر کیانی
مسنگ سافٹ ویئر انجینئر محمد فہیم کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نے کہا کہ محمد فہیم سافٹ ویئر انجینئر ہے، اور بحریہ یونیورسٹی سے گولڈ میڈلسٹ ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ نے اس کیس میں کیا تفتیش کی ہے؟ ریاست سے تنخواہ لے رہے ہیں عہدوں کو استعمال کر رہے ہیں لیکن کام کوئی بھی نہیں، اگر کسی شہری کو ایجنسیز نے جبری گمشدہ نہیں کیا تو پھر ایجنسیز کو وہ بندا سامنے لانا ہوگا جو اصل اغواء کار ہے،وزیراعظم اور اداروں کے سربراہان کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیں ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ لاپتہ افراد کمیشن آرام سے بیٹھا کیسا ہے؟؟جن کے بچے لاپتہ ہیں ،ان سے درد کا پوچھیں

ریاستی اداروں کیخلاف بیرون ملک سے پروپیگنڈہ کرنیوالا ایک اور کارندہ بے نقاب

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم،تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

Leave a reply