توشہ خانہ کیس،بشریٰ،عمران خان کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

0
145
jail

توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری کے خلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کر کے 8 اگست تک جواب طلب کر لیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگرزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی،انتظار حسین پنجوتھہ نے دلائل کا آغاز کردیا,خالد یوسف چوہدری انتظار حسین پنجوتھہ کے ہمراہ روسٹرم پر موجودتھے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ توشہ خانہ کیس میں تو درخواست گزاروں کو سزا ہو چکی ہے ،یہ کونسا توشہ خانہ کیس ہے؟توشہ خانہ میں تو سزا ہو چکی ہے، کیا اُنہی تحفوں پر نئی انکوائری شروع کی گئی ہے؟ وکیل نے کہا کہ جس توشہ خانہ کیس میں سزا ہوئی ،اس کی فرد جرم میں توشہ خانہ کی 108 آئٹمز کا ذکر ہے ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 8 اگست تک کا ریمانڈ دیا گیا ہے ،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا یہ بیان درست ہے کہ آپ تحقیقات کو جوائن نہیں کررہے ؟وکیل نے کہا کہ جوائن کیا ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اگر نیب نے اگلی سماعت پر آ کر کہا کہ آپ انویسٹیگیشن کو جوائن نہیں کررہے تو ہم یہ درخواستیں مسترد کردیں گے ، عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی

قبل ازیں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف نے دائر کی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب و دیگر نیب افسران کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری غیرقانونی ہے، رہا کرنے کے احکامات دیے جائیں، آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے،عمران خان، بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہوئے،گرفتاری کی ضرورت نہیں، عدت کیس میں رہائی کے فوراً بعد عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، اعلیٰ عدلیہ نے بار بار کہا صرف نامزد ہونے پر کسی بھی شخص کو فوراً گرفتار نہ کیا جائے، عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے.

واضح رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ ریفرنس میں گزشتہ رات بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان پر ایک نہیں، سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔خیال رہے کہ  وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply