توشہ خانہ نیا ریفرنس،عمران، بشری کا ملا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

0
73
imran bushra

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ نئے ریفرنس کی سماعت ہوئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے ،نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون اور پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت پیش ہوئی ،ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی

نیب حکام نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ہاتھ سے لکھے جواب مل گئے،توشہ خانہ کے دوسرے نیب ریفرنس میں عمران خان اور بشرٰی بی بی نے ہاتھ سے لکھے جواب احتساب بیورو کے تفتیشی کے حوالے کر دیئے گئے،اڈیالہ جیل میں قائم عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے دونوں ملزمان کو اگلی سماعت پر دو ستمبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔نیب کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان پر ایک نہیں، سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔خیال رہے کہ   وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply