بشری بی بی کو 9 مئی کے 12مقدمات سے "فارغ” کر دیا گیا

0
167
bushra imran

بشری بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا

سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے کی،بشری بی بی راولپنڈی میں درج 9مئی کے 12مقدمات میں ملزمہ نامزد تھیں،بشری بی بی کی جانب سے سلمان صفدر، محمد فیصل ملک، خالد یوسف چویدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے،پولیس نے ملزمہ کی طلبی اور جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی

بشریٰ بی بی سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 12 مقدمات کی تفتیش بھی کی گئی تھی۔راولپنڈی پولیس کی چھ رکنی تفتیشی ٹیم نےاڈیالہ جیل میں بشریٰ سے تحقیقات کی تھی۔تفتیشی ٹیم کی سربراہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) فیصل سلیم نے کی تھی، جبکہ ٹیم میں ایک خاتون ڈی ایس پی فوزیہ بھی شامل تھیں۔ پولیس تفتیشی ٹیم نے 30 منٹ تک بشریٰ بی بی سے تفتیش کی تھی اس دوران ڈی ایس پی فوزیہ نے بشریٰ بی بی سے مختلف سوالات کیے تھے جن میں 9 مئی کے مظاہروں، جلاؤ گھیراؤ، اور اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق دریافت کیا گیا تھا،پولیس کی تفتیشی ٹیم نے بشریٰ بی بی سے موجود شواہد کی بنیاد پر سوالات کیے، تاکہ 9 مئی کے سانحے میں ان کے ممکنہ کردار اور ملوث ہونے کا تعین کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ 12 اگست کو عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت کو خارج کر دیا تھا، اور انہیں 9 مئی کے 12 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ ان مقدمات میں انہیں مظاہروں کے دوران ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور اہم تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزامات کا سامنا تھا۔

نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply