نام سفری پابندی کی فہرست میں،عمرہ پر جانا چاہتی ہوں،زرتاج گل

اسلام آباد ہائیکورٹ ،سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے عدالتی حکم کے باوجود نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایات لے کر کل تک آگاہ کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کی،سرکاری وکیل نے کہا کہ زرتاج گل کا نام ڈیرہ غازی خان کے مقدمہ کی وجہ سے سفری پابندی کی فہرست میں ہے، وکیل زرتاج گل نے کہا کہ زرتاج گُل کی اس کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے، سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست میں پنجاب کے حکام کو فریق بنا لیتے تو یہ مسئلہ نہ ہوتا، وکیل زرتاج گل نے کہا کہ مجھے تو پاسپورٹ ہی نہیں دیا جا رہا، نام سفری پابندی کی فہرست میں ہے،زرتاج گل نے کہا کہ عدالت نے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تو چار مزید مقدمات درج کر لیے گئے،میں منتخب ایم این اے ہوں، سابق وفاقی وزیر ہوں میں کہاں جاؤں گی،وکیل زرتاج گل نے کہا کہ زرتاج گل نے عمرہ ادائیگی کیلئے جانا ہے، واپس آ جائیں گی، زرتاج گل نے کہا کہ کیا مجھے پاکستان کا شہری ہی نہیں سمجھتے جو پاسپورٹ تک نہیں دے رہے، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی

خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے عمر عادل کو نوٹس بھجوایا ہے

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

Comments are closed.