یکجہتی کشمیر، وزیراعظم کا آج کا پرواگرام، فردوس عاشق اعوا ن نے بتا دیا

0
41

مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کو دو ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا،وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اورکشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کو دو ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا،وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اورکشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے۔بھارتی افواج انسانیت کی تذلیل کر رہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان آج مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین نےکشمیرکوتاریخ کا متنازعہ مقدمہ قرار دےکربھارتی موقف مستردکردیا ہے۔سلامتی کونسل کے مستقل رکن کایہ اصولی موقف مقبوضہ جموں کشمیر کےعوام کےلئےمکمل یکجہتی کااظہار ہے۔یہ آئرن برادرزکی عظیم دوستی کامظہرہے۔مظلوم کشمیریوں کی بھرپورحمایت پرہم چین کی قیادت اورعوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہئوے کہا کہ پریشان ہوں عالمی میڈیا ہانگ کانگ احتجاج کو ہیڈ لائن بنا رہا ہے،عالمی میڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو نظرانداز کررہا ہے ،کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے،

جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر، اسلام آباد میں بنے گی ہاتھوں کی زنجیر

Leave a reply