پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی گئی

0
29

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا ہے کہ سپیکر چودھری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے رکن خلیل طاہر سندھو نے وفد کے ہمراہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائی

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ پرویز الہٰی کے اوچھے ہتکھنڈے اب نہیں چلیں گے، سازشی عناصر چاہتے ہیں کہ پاکستان میں استحکام نہ آئے، 2 ماہ سے پنجاب میں مکروہ کھیل کھیلا جا رہا ہے، یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں؟ ملک کو کیوں چلنے نہیں دے رہے، یہ چاہتے تھے کہ پنجاب معاشی طور پر دیوالیہ ہوجائے، عوام کو سستے آٹے اور چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ پارلیمانی روایت رہی ہی پہلے بزنس ایڈوائزر ی کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے، نہیں ہوا یہ بد دیانتی ہے، پرویز الٰہی آئینی طور پر جواز کھو چکے ہیں، اسمبلی کے دروازے بند رکھے، آج ہم نے سپیکر پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اب قانون اپنا راستہ لے گا، پنجاب دشمنی عیاں ہو گئی ہے، مکروہ دھندہ عروج پر ہے، ان کا پورا زور تھا کہ کسان کو اس کے خون پسنے کی کمائی نہ ملے اور دنگا فساد ہو، یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، یہ روڑے اٹکاتے رہے، ہم نے آٹے اور چینی کی قیمت کم کی، تم اپنی چالیں چلتے جاؤ اور میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرتے جاؤ، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب کابینہ بھی چند روز میں حلف اٹھائے گی، انشااللہ آئندہ چند روز میں گورنر پنجاب حلف اٹھائیں گے، توشہ خان کو بچانے کیلئے غیر آئینی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply