عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل کرتے ہوئے حکومت اتنا ڈر کیوں رہی ہے؟ عدالت

0
66
aafia

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی اور صحت سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی.

عافیہ صدیقی کیس میں فوزیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش ہوئے،سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی بھی عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کلائیو سمتھ نے عافیہ صدیقی کے کیس کے حوالے سے کوشش کی افغانستان بھی گئے ،حکومتی آفیشلز میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو کہے ہم سمتھ کے ساتھ کھڑے ہیں ،مجھے سمجھ نہیں آرہی حکومت کو خوف کیا ہے ؟وائٹ ہاؤس کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل کرتے ہوئے حکومت اتنا ڈر کیوں رہی ہے؟ ویزے لگوانے اور وزارت کی سطح کے کاموں میں حکومت تعاون کرتی ہے لیکن جب پالیسی فیصلوں کی بات آئے تو خوف نظر آتا ہے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کس بات کا ڈر ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ امریکی صدر کو رحم کی اپیل کا ڈرافٹ ہمارے ساتھ شیئر کیا جائے، اپیل کا ڈرافٹ دیکھ کر ہی حکومت اُس کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا پالیسی فیصلہ کرے گی، اس کیلئے وقت چاہیے، عدالت دو تین ہفتوں کا وقت دے، عدالت نے کہا کہ حکومت ہمت کرے اور کہہ دے کہ امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے موشن فائل نہیں کرنا چاہتی؟ امریکی وکیل یہ موشن فائل کریں، حکومتِ پاکستان ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل کےپیچھے کھڑی نہیں ہو گی، بہت شکریہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ میں عدالت سے معذرت کرتا ہوں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب عدالت سے معذرت نہ کریں، ڈاکٹر عافیہ کسی دن واپس آ جائے تو آپ سب مل کر اس سے معافی مانگنا،تاریخ کو لکھنے دیں کہ ایک امریکی وکیل نے امریکی عدالت میں مفت میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا کیس لڑا اور حکومتِ پاکستان امریکی عدالت میں کہیں بھی نہیں تھی،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب مانگا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی صدر کے پاس رحم کی اپیل کی سپورٹ میں کیا حکومت پاکستان ، وائٹ ہاؤس کو خط لکھے گی یا نہیں ؟ وفاقی حکومت نے 13 ستمبر تک جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی ہے

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے،مشتاق احمد

عافیہ کی جان خطرے میں،حکومت واپسی کے اقدامات کرے،ڈاکٹر فوزیہ

یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے مگر ابھی تک کوئی بھی حکومت عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس نہیں لا سکی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

 ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ

Leave a reply