عافیہ صدیقی کی سزا معافی،رہائی کیلئے وزیراعظم نے امریکی صدر کو لکھا خط

aafia

امریکی جیل میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالہ سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لئے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھا ہے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا ہے

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، تو وہیں چند روز قبل عافیہ موومنٹ کے وفد نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی سربراہی میں نائب وزیر اعظم جناب اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں نائب وزیراعظم نے وفاقی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی موجودگی میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ خط کے ذریعے امریکی حکومت سے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔ اس یقین دہانی کی بنیاد پر عافیہ موومنٹ نے 22 ستمبر کو ڈی چوک پر ہونے احتجاجی دھرنے کو موخر کر دیا تھا،

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے،مشتاق احمد

عافیہ کی جان خطرے میں،حکومت واپسی کے اقدامات کرے،ڈاکٹر فوزیہ

یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے مگر ابھی تک کوئی بھی حکومت عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس نہیں لا سکی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

 ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ

عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل کرتے ہوئے حکومت اتنا ڈر کیوں رہی ہے؟ عدالت

امریکی جج کا بڑا فیصلہ، عافیہ صدیقی کیلئے نئی امید پیدا ہوگئی

Comments are closed.