آئینی اور قانونی اداروں کو آزاد اور خودمختار ہونا چاہیے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

0
38
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

آئینی اور قانونی اداروں کو آزاد اور خودمختار ہونا چاہیے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن چیئرمین کی نشست پر ری پول کے حکم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ری پول کے حکم کی تفصیلات طلب کر لیں ،وکیل نے کہا کہ سرائے نورنگ میں چیئرمین کے الیکشن کے دوران صورتحال بگڑنے پر ری پول کا حکم دیا گیا صرف ایک پولنگ اسٹیشنز پر صفر ووٹ کاسٹ ہوئے باقی تمام پر عمل نارمل رہا، جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ ہوئی اس پر کیا کہیں گے؟ ریٹرننگ افسر کے مطابق امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی اس لیے ری پول کا حکم دیا فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوئی اس پر کیا کہیں گے؟ خواتین خوف و ہراس کے باعث ووٹ کاسٹ کرنے نہیں نکلیں،

وکیل درخواست گزار لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر یقین رکھتا ہوں،پی ٹی آئی سے منسلک نہیں ہوں کہ الیکشن کمیشن کو برا بھلا کہوں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حلقے میں 108 پولنگ اسٹیشنز تھے اور آپ جیت بھی گئے،آئینی اور قانونی اداروں کو آزاد اور خودمختار ہونا چاہیے، چاہتے ہیں الیکشن کا عمل شفاف اور کسی بھی دباؤ سے پاک ہو،چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو واضح کریں،

بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف کی شکست، وزیراعظم بھی بول پڑے

عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

تحصیل بکا خیل میں امن و امان کیس، بڑا فیصلہ، اہم شخصیات نااہل قرار

Leave a reply