باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے پارلیمنٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے بات کی تھی کہ کوئی تحریک انصاف کا ایم این اے آگے پیچھے نہیں ہوگا ،
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ممبران کے آگے پیچھے ہونا اپوزیشن کی خام خیالی ہے، اپوزیشن نے بہت جھانسے اورلقمے دینے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے اورآئندہ بھی ہونگے ، آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان کو ایوان کا اعتماد کل بھی حاصل تھا اور آج بھی حاصل ہے ،
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ آج اپوزیشن عددی طورپر بے نقاب ہوگئی ، قوم نے دیکھاکہ انکا کوئی نظریہ نہیں ، بلاول بھٹو فلور پر کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ تم معافی مانگو،اور ن لیگ ڈیسک بجاتی ہے ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہیں تو ایک دوسرے میں ضم کیوں نہیں ہوجاتے، اپوزیشن کو کامیابی نہیں ملے گی ،
قبل ازیں قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے آپ ملک لوٹیں، منی لانڈرنگ کریں، ہم نوٹس لینا بند کر دیں، عمران خان نوٹس لینے کیلئے آیا ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا، وزیراعظم کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا
وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص
بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس
وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے
آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق
کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال
قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب
شریف خاندان مری میں صرف عیاشیاں کرنے ہی آتا تھا،عابدہ راجہ نے لگائے ایوان میں سنگین الزام
واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے فنانس بل 2020 کثرتِ رائے سے منظور ہو گیا،قومی اسمبلی سے بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا جبکہ پلے کارڈز اور پوسٹرز بھی لہرا دیئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن اراکین کی جانب سے پلے کارڈز لہرانے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی پلے کارڈز قواعد کی خلاف ورزی ہیں ان کو ہٹایا جائے۔ ووٹنگ میں بی این پی مینگل کے 2 ارکان نے اپوزیشن کا ساتھ دیا
اپوزیشن سن لے،وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی منظور ہو گا،فیاض الحسن چوہان