آج تک مخالف سے نا انصافی نہیں کی توجہانگیرترین سے کیسے کرسکتا ہوں؟ وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج تک مخالف سے نا انصافی نہیں کی توجہانگیرترین سے کیسے کرسکتا ہوں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبضہ گروپ طاقتورپرہاتھ نہیں ڈالتے صرف غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں،کچھ سابقہ وزرا ،ایم این اے اور ایم پی اے نے بھی زمینوں پر قبضے کیے،جو انتقامی کارروائی کاشورکررہے ہیں وہ عدالت کیوں نہیں جاتے،عدالتوں میں زمینوں سے متعلق کیسز 30سے 40 سال تک چلتے ہیں،خیبرپختونخوامیں اصلاحات کے بعد اب اس طرح کے کیسزکا فیصلہ ایک سال میں کیا جاتا ہے ،اسمگلنگ سے انڈسٹری تباہ ہورہی تھی بارڈر پراب اسمگلنگ کی بجائے مقامی لوگ تجارت کر سکیں گے،ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے پاکستان کو180ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے،18ویں ترمیم کے بعد وفاقی ریونیوکا 57 فیصد صوبوں کے پاس چلا جاتا ہے،سندھ حکومت کےساتھ ملکر کراچی پیکیج لا رہے ہیں،سندھ اورپنجاب کے پاس سرپلس گندم ہے ،گندم ریلیزکا اختیاروفاق کے پاس ہونا چاہیے،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف باہربھاگنے کی کوشش کررہے ہیں،شہبازشریف پر صرف 700ارب منی لانڈرنگ کا ایک کیس ہے،شہبازشریف اورنوازشریف کے بیٹے اربوں روپے کے گھروں میں رہ رہے ہیں ،شہباز شریف اورنوازشریف کے بیٹوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ مشرف نے زرداری اورنوازشریف کوجو 2این آراوزدیئے اس کاخمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین نے کہا کہ ناانصافی ہورہی ہے ،آج تک مخالف سے نا انصافی نہیں کی توجہانگیرترین سے کیسے کرسکتا ہوں اللہ کو جوابدہ ہوں کبھی کسی سے ناانصافی نہیں کی .جنہوں نے چینی مہنگی کی ہے ان کومعاف نہیں کروں گا چاہے میری حکومت چلی جائے ،100 ارب روپےعوام کی جیبوں سےنکل کر شوگر ملز مالکان کے پاس چلا گیا،5سالوں میں شوگرملوں نے 10ارب ٹیکس دیااور29 ارب کی سبسڈی لی ،مافیاکو نہیں چھوڑوں گا لیکن ناانصافی کسی سے نہیں ہو گی، شوکت ترین کواس لیے لایاکہ مہنگائی میں کمی لانے کیلئے اقدامات کریں سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے،خطے میں اس وقت پیٹرول کی سب سےکم قیمت پاکستان میں ہے،میں نے ہمیشہ کہا کسی کو این آر او نہیں دوں گا،چھوٹے ڈاکوؤں سے ملک تباہ نہیں ہوتے،حکمرانوں کی کرپشن سے ملک تباہ ہوجاتے ہیں
اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان
اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
مافیازکا مقابلہ کرکے جیت کردکھاؤں گا،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس سب کچھ تھا، کرکٹ کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں گیا،دنیا کی تاریخ جو قوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے اوپرگئی،دنیا کی تاریخ میں جو قوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے اوپر گئی، بہترین معاشرے میں قانون غریب کوتحفظ دیتا ہے،ریاست مدینہ اس لیےعظیم ریاست بنی کیونکہ اس میں قانون سب کیلئے برابرتھا،حضرت علی کا قول ہے کہ کفرکا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں،سائیکل اوربھینس گائے چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتا،جب ملک کا سربراہ اورطاقتورلوگ چوری کرتے ہیں توملک تباہ ہوجاتا ہے،ایک ہزارارب ڈالرہرسال غریب ملکوں سےچوری ہوکر امیر ملکوں میں جاتا ہے، کمزو اور طاقتور ایک ہی قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، جسٹس منیرکے ایک فیصلے سے انصاف کا نظام متاثر ہوا،نوازشریف کے دورمیں سپریم کورٹ پرڈنڈوں سے حملہ کیا گیا ،جسٹس منیرنے طاقتور کے حق میں فیصلہ دیا تھا، پاکستان میں انصاف کا نظام قائم کیے بغیرترقی نہیں کر سکتے
جو کام نہیں کرے گا، بدل دیا جائے گا، وزیراعظم ایک بار پھر کابینہ بدلنے کو تیار