سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت چئیرپرسن کمیٹی شیری رحمان نے کی
اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی, ڈی جی افغانستان نے شرکت کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال پر اراکین کو بریفنگ دی ، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلاء میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا, عالمی برادری پاکستان کی انخلاء اور قیام امن کی کوششوں کی معترف ہے, پاکستان کئی دھائیوں سے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے, عالمی برادری کو افغان طالبان کو انگیج رکھنا چاہیے,
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس شروع
اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی, سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم ، سینیٹر فیصل جاوید اور ڈی جی افغانستان کی شرکتوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغانستان کی صورتحال پر اراکین کو بریفنگ pic.twitter.com/QxPpi5RImh
— IK Updates (@IKUpdates1) September 1, 2021
بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس ہوا,میں نے کمیٹی اجلاس میں افغانستان کی اب تک کی صورتحال پر اراکین کو اعتماد میں لیا, میں نے کمیٹی میں موجود اراکین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے, کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکین موجود تھے جن سے نشت اچھی رہی,اجلاس میں موجود پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں نے پاکستان کے کردار کو سراہا, اس وقت تک پاکستان اور دفتر خارجہ نے جو کردار ادا کیا,اس کی تعریف کی گئی چاہے امن عمل ہو، انخلاء یا چاہے انسانی بنیادوں پر امداد کی بات ہو اس میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی گئی , میں نے اپنے حالیہ 4 ملکی دورے اور وہاں قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کیا,اراکین کمیٹی کو بتایا کہ افغانستان پر ایک کوارڈینیڈڈ حکمت عملی اپنانے کے خواہاں ہیں , خوشی ہے کہ پاکستان کے اقدامات کو مثبت طور پر دیکھا جا رہا ہے,
امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ
کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار
کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں
افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان
ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان
پیرس حکومت طالبان سے مذاکرات کررہی یا نہیں؟ فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتا دیا
طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا