عالمی شہرت یافتہ گالفر ٹائیگر ووڈز حادثے میں شدید زخمی

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے،

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ لاس اینجلس سے باہر پیش آیا، ٹائیگر ووڈ کو ٹانگوں پر گہرے زخم آئے ہیں جس کی وجہ سے ان کا کیرئیر ختم بھی ہوسکتا ہے، وہ تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے۔حادثے کے بعد ایک شخص نے ایمرجنسی کو کال کی، ریسکیو کارکن پہنچے تو ٹائیگر ووڈ کو ہوش آیا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بہت سارے مداحوں نے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو ٹائیگر وڈز کی گاڑی امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے حکام کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ بچ گئے ،لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ایلکس ولینوا کا کہنا ہے کہ صبح سویرے ہونے والے اس حادثے کے وقت ٹائیگر وڈز نشے میں نہیں تھے۔ حادثے میں کوئی دوسری گاڑی یا شخص متاثر نہیں ہوا، تاہم اس سڑک پر کئی بار حادثات ہو چکے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ٹائیگر وڈز اس سڑک پر تیز رفتار میں گاڑی چلا رہے تھے۔ جائے حادثہ پر پہنچنے والے پہلے افسر کارلوس گونزالیز کا کہنا ہے کہمیں کہوں گا کہ مسٹر وڈز اس سے زندہ نکل آنے پر بہت خوش قسمت ہیں۔

کاؤنٹی فائر چیف ڈیرل اوسبی نے ٹائیگر وڈز کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ان کی دونوں ٹانگوں کو کافی چوٹ پہنچی ہے۔

ٹائیگر وڈز نے اب تک گولف کی 15 بڑی چمپیئن شپس اپنے نام کی ہیں۔ حال ہی میں ان کی کمر کی پانچویں سرجری ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے آئندہ ہونے والی ساسٹرز کی چمپیئن شپ میں حصہ لینے پر غیر یقینی کا اظہار کیا تھا۔

Leave a reply