کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دیواریں بنا دی گئیں

0
57

کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دیواریں بنا دی گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کو روکنے کے لئے دیوار بنا دی گئی

کرونا وائرس سے بھارت میں تباہی جاری ہے،بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع چتور کے مقام پر بھارتی ریاست تامل ناڈو نے ایک دیوار بنا دی ہے کہا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دیوار بنائی گئی ہے تا کہ آندھراپردیش سے کوئی شہری تامل ناڈو میں داخل نہ ہو سکے، تامل ناڈو کی سرحد پر تین مقامات پر ایسی دیوار بنائی گئی ہے

ریاست تامل ناڈو نے آندھراپردیش کے شہریوں کا اپنی ریاست میں‌ داخلہ بند کر دیا ہے،ضلع چتور کے تروتاڑی کی شیٹن تنگل شاہراہ ، ملامونیرو کے حدود اور بوماسمدرم علاقہ میں تمل ناڈو سے جوڑنے والی شاہراہ پر ایک دیواربنائی گئی ہے، کل تین دیوارین تامل ناڈو سرکار نے بنائی ہیں

تامل ناڈو میں کرونا کے باعث لاک ڈاؤن جاری ہے کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہین، لاک ڈاؤن کو مزید سخت کئے جانے کا بھی امکان ہے، پولیس غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیتی ہے،

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

واضح رہے کہ  بھارت میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، بھارت میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، بھارت میں 24 گھنٹوں میں 58 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 939 ہو چکی ہے،بھارت میں مریضوں کی تعداد 29451 ہو چکی ہے، 7134 مریض‌ صحتیاب ہو چکے ہیں

Leave a reply