عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی
عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سیشن عدالت کراچی میں سماعت ہوئی
وکیل دانیہ شاہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں، الزامات جھوٹے ہیں، ایف آئی اے نے کہا کہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لئے مہلت دی جائے، سیشن جج شرقی کراچی نے مدعی مقدمہ کو پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کردیئے ،عدالت نے کیس کی سماعت 29 دسمبر تک کے لئے ملتوی کر دی،
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کر دی تھی ۔جس کے بعد عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں گرفتار ان کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا۔ معروف اینکرز پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں گرفتار ان کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لئے کراچی کی سیشن کورٹ میں درخواست دائرکی ہے، ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول کے مطابق دانیہ شاہ پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں، ایف آئی اے کے پاس دانیہ شاہ کے خلاف شواہد موجود نہیں۔ اس لئے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔ عامر لیاقت کی موت سے چند ماہ قبل چند نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں ان ویڈیوز پر دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی
عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم
اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟
ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ
عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔