عامر لیاقت نازیبا ویڈیو معاملہ میں یوٹیوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق کیس میں لاہور کے ایک یو ٹیوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر لیاقت کی موت کے چند ہفتوں قبل ان کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، ان ویڈیو کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل میں درخواست دی تھی۔

نازیبا ویڈیو کے معاملے میں عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ گرفتار ہیں جب کہ ایف آئی اے نے اس معاملے پر لاہور کے یوٹیوبر (یاسر شامی) کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاسر شامی کی جانب سے ہی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھیں، یوٹیوبر سے مذکورہ ویڈیو کے حصول کا ذریعہ پوچھا جائے گا۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی ویڈیوز اس نے اپ لوڈ نہیں کیں، یہ ویڈیوز ان کے موبائل میں تھیں لیکن انہیں نہیں معلوم کہ یہ کیسے شیئر ہوئیں تھی۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت نے تیسری شادی فروری 2022 میں بہاولپور کی 18 سالہ لڑکی دانیہ شاہ سے کی تھی، جنہوں نے چند ہی ماہ بعد مئی کے آغاز میں خلع کے لیے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

دانیہ شاہ کی جانب سے خلع کے لیے درخواست دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت نے ان کی مبینہ آڈیو اور بعد ازاں دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور ویڈیوز لیک کی تھیں اور دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے تھے۔

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی 

عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ

پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ ،

Shares: