حماس،اسرائیل جنگ ، عارضی جنگ بندی کا اعلان

ghaza

حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی،معاہدہ طے پا گیا، قطر نے اعلان کر دیا

قطر کی کوششوں سے حماس اور اسرائیل کے مابین عارضی جنگ بندی کی گئی ہے،قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ کیا جائے گا، جنگ بندی کا آغاز 24گھنٹے کے اندر ہوگا، معاہدے کے تحت درجنوں فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا

دوسری جانب اسرائیلی کابینہ نے بھی جنگ بندی کی منظوری دی جو عارضی ہو گی، اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ مشکل لیکن درست ہے،اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کی قید میں موجود 50 افراد کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور عارضی جنگ بندی کےمعاہدے کی منظوری دے دی ہے،اسرائیل نے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ میں حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا

حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے حوالہ سے ہونیوالے معاہدے کے تحت حماس پچاس اسرائیلی خواتین قیدیوں اور بچوں کو رہا کرے گا، وہیں اسرائیل 150 خواتین اور قیدی بچوں کو رہا کرے گا،غزہ میں امداد بھی مصر سے جانے دی جائے گی، ایندھن بھی پہنچایا جائے گا، روزانہ 300 ٹرک سامان کے جائیں گے

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدہ انسانی بنیادوں پر ہوا، معاہدے کے تحت امدادی سامان غزہ لے جانے کی اجازت ہو گی، امدادی سامان میں ایندھن کی ترسیل بھی شامل ہے، پہلےمرحلے میں قید خواتین اور بچوں کی رہائی کا تبادلہ شامل ہے، 4 روزہ جنگ بندی میں 50 اسرائیلی خواتین بچوں کی مرحلہ وار رہائی ہو گی،حماس مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا عہد کرے تو جنگ بندی میں توسیع ہو سکتی ہے

جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق اسرائیل نے حماس کے مطالبے پر رہا ہونیوالے قیدیوں کی فہرست جاری کی ہے،ابتدائی طور پر اسرائیل 150 قیدیوں کو رہا کرے گا تاہم اسرائیل نے 300 قیدیوں کی فہرست جاری کی ہے، اسرائیل جن قیدیوں‌کو رہا کرے گا ان میں سے 287 افراد کی عمریں 18 برس سے کم ہیں، انہیں ہنگامہ آرائی، پتھراؤ کے الزامات کی وجہ سے اسرائیل نے گرفتار کیا تھا،13 خواتین بھی اس فہرست میں شامل ہیں،

حماس رہنما کا پوتا اسرائیلی بمباری میں شہید
دوسری جانب اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا پوتا اسرائیلی بمباری میں مارا گیا ہے،اسرائیلی بمباری سے غزہ کی کوئی جگہ محفوظ نہیں، سکولوں، ہسپتالوں،ایمبولینس گاڑیوں، پنا ہ گزینوں‌کے کیمپوں، مساجد، چرچ پر بھی اسرائیل نے بمباری کی،اسرائیلی بمباری سے 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ،گزشتہ روز کے ایک حملے میں اسماعئل ہنیہ کا پوتا جمال محمد ہنیہ بھی نشانہ بن گیا، گزشتہ دنوں اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ بھی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں تھیں

دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی قرار داد 28 کے مقابلے میں 90 ووٹوں سے منظورکرلی،اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے لیبر رہنما کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ بھی جنگ بندی کی حمایت کریں

ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

ایرنی قدس فورس کے کمانڈر کا حماس کی حمایت و مدد کا اعلان

غزہ،الشفا ہسپتال مسمار،29 ہسپتال بند،50 ہزار حاملہ خواتین کی پریشانی میں اضافہ

غزہ جنگ میں امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بڑھا رہا ہے،بلوم برگ

 اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کی جانب مارچ شروع کر دیا 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

 حماس کی حمایت کرنے والوں کو ختم کر دینا چاہئے

Comments are closed.