شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سے ملاقات کے لئے جمعہ کا دن مقرر کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل حکام نے جمعہ کا دن مقرر کر دیا،دونوں رہںماؤں کو جیل میں سی کلاس دی گئی ہے، جیل حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی منظوری کے بعد بی کلاس فراہم کی جائے گی

قبل ازیں شاہد خاقان عباسی بھی جیل میں بہتر سہولیات نہ ملنے پر عدالت پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی طرف سے جیل میں بہترسہولیات فراہم کرنے لئے درخواست دائرکر دی گئی ہے، درخواست سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ بیرسٹرسعدیہ عباسی نےدائر کی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود شاہد خاقان عباسی کو بہترسہولیات فراہم نہیں کی گئیں ،درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، احتساب عدالت نےجیل سپرنٹنڈنٹ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،اب جائیں گے جیل

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا  احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ مسترد کر دیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے

قوم سے معافی مانگتا ہوں.شاہد خاقان عباسی

 

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی نے اڈیالہ جیل کے حوالہ سے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں اب جیل میں سیاسی اے پی سی ہوا کرے گی.

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

مریم نواز کو جیل میں کونسی ملیں گی سہولیات؟ فیصلہ ہو گیا

Comments are closed.