لاہور:ضمانت خارج ہونے پرپولیس نے ملزم کوفرار ہونے سے پہلے ہی دبوچ لیا:ملزم کون؟ پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر ملزم کی لاہور ہائی کورٹ سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔
لاہورہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے 5 لاکھ پاؤنڈ کے جعلی چیک کیس میں ملزم راؤ غلام مصطفی کی ضمانت خارج کردی ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ملزم راؤ غلام مصطفی نے احاطہ ہائیکورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے تھانہ ڈیفنس پولیس نے ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ مدعی کے وکیل نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ ملزم نے اپنی اوورسیز ڈاکٹر بہن سے 5 لاکھ پائونڈ کا فراڈ کیا۔ اوورسیز بہن بیرون ملک سے بھائی کو جائیداد خریدنے کیلئے پیسے بھیجتی رہی۔
وکیل مدعی نے مؤقف اپنایا کہ بھائی نے بہن کے نام جائیداد خریدنے کی بجائے اپنے نام پر جائیداد خرید لی۔ اوورسیز ڈاکٹر بہن کو دھوکا دینے کیلئے 5 لاکھ پاؤنڈ کا چیک دیدیا جو باؤنس ہوگیا۔لاہور ہائیکورٹ نے 5 لاکھ پاؤنڈ کے جعلی چیک کیس میں ملزم کی ضمانت خارج کردی۔
یاد رہےکہ اس سے پہلے یبنک ڈیفالٹ کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر لاہور چیمبر عبدالباسط کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔عدالت نے مہلت دیتے ہوئے معاملات کو جلد سے جلد حل کرنے کا حکم بھی دیا تاکہ فریقین عدالت سے پہلے کسی تصفیے تک پہنچ جائیں








