ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ:بھائی جاں بحق

0
54

راولپنڈی : ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ:بھائی جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق آج موٹروے پھرایک بارمجرم پیشہ افراد کے ہاتھوں سے خون میں لت پت ہوگیا جب راولپنڈی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فتح جنگ انٹر چینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کردی،

فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی کے بھائی جاں بحق اور ایڈیشنل آئی جی موٹروے شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزمان کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی کے قریب فتح جنگ انٹر چینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی کے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سجاد افضل آفریدی ایم ون پر مشکوک گاڑی کا پیچھا کررہے تھے، کہ ان پر فائرنگ کردی گئی،

سجاد افضل کو دو گولیاں لگیں، انہیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل آفریدی کے چھوٹے بھائی اور پی اے ایس افسر نعمان واقعے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ واقعے کے فوری بعد سینیئر پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے

ترجمان کا کہنا تھاکہ ایڈیشنل آئی جی کے چھوٹے بھائی نعمان جاں بحق ہوگئے اور پی اے ایس افسر تھے۔

Leave a reply