عادل راجہ کی برطانوی عدالت میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی جانب سے دائر کیس میں 10 ہزار پاؤنڈ جرمانے کو معاف کرانے کی اپیل مسترد ہو گئی
برطانوی عدالت میں مدعی بریگیڈئر راشد (ر) نے موقف اختیار کیا کہ عادل راجہ نے تاحال 10 ہزار پاؤنڈ جرمانے کی رقم ادا نہیں کی،برطانوی عدالت کے ڈپٹی جج ہائیکورٹ مسٹر رچرڈز سپیئرمین نے بھگوڑے عادل راجہ کو مزید 3 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم جاری کردیا، عادل راجہ نے جرمانہ معاف کرنے کی اپیل 16 اپریل 2024ء کو دائر کی تھی جو مسترد ہوئی اور اب انہیں یہ جرمانہ اضافہ تین ہزار پاؤنڈ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے،
واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو مدعی بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) راشد نصیر کی 2 درخواستوں، ہتک عزت کیس پر حکم امتناع اور سیکورٹی اخراجات کی مد میں 10 ہزار پونڈ کی ادائیگی کا حکم صادر کیا تھا،برطانوی عدالت نے قرار دیا تھا کہ عادل راجہ نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کی اپنی ٹویٹر ایکس، فیس بک اور یوٹیوب کی 9 پبلیکیشنز میں ہتک کی،عادل راجہ کو اس رقم کی ادائیگی کیلئے 17 اپریل 2024 تک کا وقت دیا گیا تھا مگر انہوں نے 16 اپریل کو جرمانے کی معافی کیلئے اپیل دائرکی تھی، بھگوڑے عادل راجہ کی جرمانہ معافی کی اپیل بھی مسترد ہونے کے بعد یہ بات ثابت ہو چکی کہ برطانوی عدالت ان کے موقف سے مطمئن نہیں،
واضح رہے کہ عادل راجہ نے افسر کیخلاف اپنی مہم کا آغاز 14 جون 2022 کو ٹویٹز اور یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیوز کے ذریعے کیا تھا،عدالتی دستاویزات سے حاصل معلومات کے مطابق ریٹائرڈ بریگیڈیئر راشد نے اپنے برطانوی وکلاء کے ذریعے 11 اگست 2022 کو اپنا کیس دائر کیا تھا
بیرون ملک بیٹھے ملک دشمن عناصر کے گرد اب قانون کا گھیرا تنگ ہوچکا ہے.یاد رہے کہ ماضی میں بھی بھگوڑے عادل راجہ نے اس طرح غربت کا رونا رو کر فنڈنگ سے بہت زیادہ پیسے اکٹھے کئے تھے.
بھگوڑے عادل راجہ کیخلاف پی ٹی اے میں درخواست جمع
یوٹیوبر عادل راجہ کیس ہار گیا، 10 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد
عادل راجہ اور حیدر مہدی سے پی ٹی آئی کا لاتعلقی کا اعلان
عادل فاروق راجہ پر فوجی اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے کا جرم ثابت
یوٹیوبر عادل راجہ اور حیدر مہدی غدار وطن ہے، شیر افضل مروت
عادل راجہ پکڑا گیا، غداروں کے گرد گھیرا تنگ
عادل راجہ کو بڑی رقم پہنچ گئی، پٹھان فلم سے تعلق
پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی
پاک فوج کے بھگوڑے عادل راجہ کے بارے میں اصلیت قوم کو بتائی
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار








