اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس
منشیات کیس میں سپریم کورٹ نے دونوں مجرمان کی عمر قید برقرار رکھی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دونوں مجرمان کی عمرقید برقرار رکھی ،ہائیکورٹ نے عزت اللہ کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کیا تھا، روبینہ کی عمرقید کو برقرار رکھا.
دوران سماعت جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر نہیں بیٹھتی، ملزم روبینہ کے وکیل نے کہا کہ روبینہ کو علم نہیں تھا کہ گاڑی میں منشیات ہے،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ اگر ملزمہ روبینہ نے گاڑی والے سے لفٹ لی تو وہ فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی،
سرکاری وکیل نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو کوہاٹ کے مقام پر ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا،