افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے کہا ہےکہ ان کا ملک کسی کی فوج یا معیشت پر انحصار نہیں کرتا۔

باغی ٹی وی : افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب میں افغان وزیر دفاع ملا یعقوب نےعالمی قوتوں کو پیغام میں کہا کہ افغانستان کسی کی معیشت، فوج اور سیاست پر انحصار نہیں کرتا-

بھارت: ریاست بہار میں نوسربازگروہ جعلی پولیس اسٹیشن چلاتا رہا

انہوں نے کہا کہ بعض ممالک چاہتے ہیں کہ مختلف وجوہات کی بنا پر ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں مگرہم بتانا چاہتے ہیں کہ ملکی مفاد اور مذہب کے خلاف کوئی بھی مطالبہ ناقابل قبول ہے۔

افغان وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملکی معاملات کے خلاف کسی کی بھی خواہش کو قبول نہیں کریں گے، اب افغانستان حقیقی معنوں میں آزاد خودمختار ہے۔


افغان وزیر دفاع کا کہنا تھا افغان عوام آج اپنی حقیقی آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں، ملک نہ صرف معاشی طور پر آزاد ہے بلکہ بیرونی ذرائع پر انحصار کی غلامی سے بھی آزاد ہے، 20 سال کی غیر ملکی افواج کا قبضہ ختم ہو چکا، آج افغانستان ہر سطح اور ہر شعبے میں آزاد ہے

اس موقع پر افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی نے کہا کہ افغانستان میں ہم اسلام میں کسی بھی مداخلت کو روکتے ہیں، ہماری زمین، اندرونی معاملات، روایات اور ثقافت ہیں، ہم نے تاریخی طور پرکبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا۔


دوسری جانب کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے افغان عوام کو 103 ویں یوم آزادی پر مبارک باد دی،انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ عوام اور افغان قیادت کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے-


یوم آزادی کے موقع پر قندھار میں ولیسی جرگہ سے امارات اسلامیہ کےامیر ہبةاللہ اخند نے خطاب میں کہا کہ جن لوگوں نےافغانستان کے اثاثے فروخت کئے وہ ہمارے ہی بھائی تھے،دنیا میں پھیلے تمام افغان پروفیشنلز کو ملک میں واپس آنے کی دعوت دیتا ہوں، آپ لوگ واپس آ کر یہاں کام کریں اور ملک کی خدمت کریں، اسی طرح ہم ترقی کریں گے

روس یوکرین جنگ: ایٹمی پلانٹ پر حملہ خودکشی ہوگا،یو این سیکرٹری جنرل


واضح رہے کہ گزشتہ روز 19 اگست کو افغانستان کا 103 واں یوم آزادی، پورے ملک میں جشن آزادی کی تقریبات ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا امارات اسلامیہ نے مختلف سرکاری تقریبات کا اہتمام کیا، افغان فورسز کی جانب سے خصوصی ملٹری پریڈز ہوئی اور آزادی کے جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا افغانستان نے برطانوی راج سے 19 اگست 1919 میں آزادی حاصل کی تھی-

دوسری جانب سلامتی کونسل نے 13 طالبان رہنماؤں کو حاصل سفری پابندیوں کا استثنیٰ ختم کردیا ہے چین اور روس نے طالبان رہنماؤں کی سفری پابندیوں کے استثنیٰ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

سلامتی کونسل نے 2011 میں 135 طالبان رہنماؤں پر پابندیاں عائد کی تھیں، 13 طالبان رہنماؤں کو دیگر ملکوں کے حکام سے ملاقاتوں کے لیے سفری استثنی دیا گیا تھا-

چینی اور روسی صدور کی انڈونیشیا میں جی 20 اجلاس میں شرکت

Shares: