افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، افغانستان میں تین ہسپانوی سیاحوں کو قتل کر دیا گیا ہے

واقعہ افغانستان کے صوبے بامیان میں پیش آیا، تین ہسپانوی سیاحوں کے ساتھ تین مقامی شہریوں پر بھی گولیاں برسائی گئی ہیں، واقعہ میں چھ افراد کی موت ہو ئی ہے، واقعہ کی او آئی سی نے بھی مذمت کی ہے،ہسپانوی سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری اسلامی ریاست خراسان نے قبول کی ہے

او آئی سی کی جانب سے ہسپانوی سیاحوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی جلد از جلد گرفتاری اور کڑی سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے، او آئی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہسپانوی سیاحوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری تحقیقات مکمل کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ایران نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے وہیں روس نے اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر کرنے سے روک دیا ہے

دوسری جانب افغان طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغانستان مختلف انسانی بحرانوں کا شکار ہے،صحت کے مسائل ہوں یا قدرتی آفات افغان طالبان کے دور اقتدار میں عوام بھوک ، افلاس اور صحت کے مسائل سے دوچار ہیں،جہاں پوری دنیا خسرہ جیسی وباء پر قابو پا چکی ہے وہاں طالبان کے زیر تسلط افغانستان میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث اس وباء کی شرح میں سنگین حد تک اضافہ ہو چکا ہے،حال ہی میں آنے والے سیلاب میں بھی متاثرین سیلاب تک ریلیف پیکج نہ پہنچنے کی وجہ سے افغانستان کے صوبے غور کے سیلاب متاثرین برہم ہیں،طالبان حکومت کے ترجمان شرافت زمان امرخیل نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک میں خسرہ کے تین ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں، خسرہ وبا کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے،ڈاکٹر محب اللہ حبیبی نے کہا کہ”مارچ کے مہینے تک ہم روزانہ 8 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرتے تھے لیکن اب ہم یومیہ 18 سے 21مریضوں کو داخل کر رہے ہیں جو کہ ماہانہ 560 سے 620 مریض بنتے ہیں، گزشتہ ماہ عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ کیا کہ مارچ میں خسرہ کے کیسز کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ 34 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے،خسرہ کی وبا میں اضافے کے ساتھ ساتھ افغانستان سیلاب کی تباہ کاریوں کا بھی شکار ہوا ہے، بنیادی سہولیات اور امدادی سامان کی عدم د ستیابی کے باعث سیلاب متاثرین میں شدید غصے کی لہر ہے، حالیہ سیلاب کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ،150 سے زائد زخمی اور 5000 سے زائد مکانات تباہ ہو چکے ہیں حالیہ سیلاب نے رہائشیوں کو مالی و جانی نقصان پہنچایا ہے جسکی وجہ طالبان حکومت کی جانب سے امداد میں تاخیر ہے۔

خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

Shares: