اگر یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے تو پھر ریاست کی کیا ذمہ داری ہے؟. عدالت

0
30
islamabad highcourt

اگر یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے تو پھر ریاست کی کیا ذمہ داری ہے؟. عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ صحافی کی بازیابی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی

سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر لا پتہ افراد کمیشن کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لا پتہ افراد کمیشن کی کارروائی ان کیمرا ہوتی ہے ،جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو کارروائی دکھائیں گے تو ان کو پتہ چلے گا کہ ہو کیا رہا ہے اگر یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے تو پھر ریاست کی کیا ذمہ داری ہے

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ میٹنگ ہو گی مگر تاریخ اور جگہ کا نہیں بتایا گیا عدالت نے لا پتہ افراد کمیشن کی رپور ٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی

بچی لاپتہ نہیں ہوئی بلکہ اس نے کیا کام کیا؟ عدالت میں انکشاف

سندھ ہائیکورٹ لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہم ،بڑا حکم دے دیا

لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

واضح رہے کہ لاپتہ افراد کیس میں ایک گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے جبری گمشدگی کیا ہوتی ہے؟ جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں، جس کا پیارا غائب ہو جائے ریاست کہے ہم میں سے کسی نے اٹھایا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی جس کے ساتھ ہوتی ہے وہی جانتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اگر آپ ان چیزوں کو کھولیں گے تو شرمندگی ہو گی

Leave a reply