مرد ،عورت بن کر بچے کو جنم دے گا.اگلے ماہ مارچ میں ہو گی بچے کی پیدائش

hamla

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرد کے حاملہ ہونے کی خواہش پوری ہو گئی، مرد اگلے ماہ مارچ میں اپنے بچے کو جنم دے گا

واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی میڈیا نے اس واقعہ کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ دو خواجہ سراؤں کی دوستی ہے، ایک خواجہ سرا مرد تھا، اس نے اپنا آپریشن کروایا اور ٹرانسپلانٹ کے‌ذریعے عورت بنا، بھارتی ریاست کیرالہ کے علاقے کوزی کوڈ کے رہنے والے مرد نے عورت بن کربچے کو جنم دینے کی خواہش کا اظہار کیا جو اب پوری ہو رہی ہے، طبی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بھارت میں پہلا ایسا واقع ہے کہ مرد ،عورت بن کر بچے کو جنم دے گا

سہد اور جیا پاول ، دونوں خواجہ سرا کوزی کوڈ سے تعلق رکھتے ہیں اور دوست ہیں، انکی دوستی نے ہی انہیں آپس میں ایک ساتھ رہنے پر مجبور کیا، خواجہ سرا جوڑا اب مارچ میں پہلے بچے کی آمد پر پرجوش ہے،جیا، کوزی کوڈ میں کلاسیکل ڈانس ٹیچر ہیں وہ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ جب ہم نے تین برس قبل ایک ساتھ رہنا شروع کیا تو ہم نے سوچا کہ ہماری زندگیاں دوسرے خواجہ سراؤں سے الگ ہونی چاہئے، زیادہ تر جوڑے معاشرے کے ساتھ ساتھ ان کے خاندانوں کی طرف سے بے دخل کیے جاتے ہیں ہم ایک بچہ چاہتے تھے تاکہ ہم دونوں کے بعد بھی اس دنیا میں کوئی شخص ہو، اسلئے انہوں نے طویل مشاورت کی اور بچہ پیدا کرنے کے فیصلے پر پہنچے

سہد کی عمر 23 برس ہے اور جیا کی عمر 21 برس ہے، وہ تین سالوں سے ایک ساتھ ہیں، دونوں نے اپنی ہارمون تھراپی کروائی ہے، جیا کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے عمل کے تحت سہد کی چھاتیوں کو ہٹا دیا گیا وہ اگلے ماہ جنم دینے کے بعد مرد بننے کا اپنا سفر جاری رکھے گی میں اپنا ہارمون علاج جاری رکھ رہا ہوں ڈلیوری کے چھ ماہ یا ایک سال بعد سہد بھی ٹرانس مین بننے کے لیے اپنا علاج دوبارہ شروع کرے گا

جیا کا کہنا ہے کہ اسے کوزی کوڈ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال کے ڈاکٹروں سے مدد ملی جہاں اگلے ماہ بچے کی پیدائش ہونے والی ہے چونکہ سہد نے دونوں چھاتیاں نکال دی ہیں، اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ بچے کو میڈیکل کالج کے بریسٹ دودھ بینک سے دودھ پلائیں گے

سہد ترواننت پورم کا رہنے والا ہے اور اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرتا تھا او اب چھٹی پر ہے سہد اور جیا نے اپنی خواجہ سرا کی شناخت سے آگاہ ہونے کے بعد اپنی ابتدائی جوانی میں اپنے خاندانوں کو چھوڑ دیا تھا یہ جوڑا اب کوزی کوڈ میں رہتا ہے

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Comments are closed.