اہل سنت، بریلوی ، شیعہ سب پاکستان کے خلاف تھے ، فواد چوہدری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری رویت ہلال کمیٹی، اسلامی نظریاتی کونسل پر تنقید کے بعد مذہبی جماعتوں کے خلاف بھی بول پڑے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی جب سے اطلاعات کی وزارت سے ہٹائے گئے ہیں انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں پر تنقید وطیرہ بنا لیا ہے، کبھی وہ اپوزیشن جماعتوں پر ایسے تنقید کرتے ہیں کہ جیسے ان کا تو پیپلز پارٹی سے کبھی کوئی تعلق تو تھا ہی نہیں، کبھی وہ رویت ہلال کمیٹی کے خلاف بولتے نظر آتے ہیں تو کبھی صحافیوں کو بھی دھمکیاں دیتے نظر آتے ہیں.

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے، فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں برہلوی، دیوبندی، اہلحدیث سب فرقوں کی جماعتیں باہر سے پیسوں‌ پر چلتی ہیں،

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں‌ کا ایک طبقہ پاکستان کا پاکستان سے زیادہ سعودی عرب کا زیادہ وفادار ہے اور دوسرا طبقہ پاکستان سے زیادہ ایران کا وفا دار ہے

رواں برس ماہ جنوری میں فواد چوھدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے پوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی، ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔ جدید تقاضوں سےہم آھنگ ، انتہائی جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں.

فواد چودھری کی مبشر لقمان سے بدتمیزی، اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان نے جواب دے دیا

فواد چودھری کی بدتمیزی، مبشر لقمان نے کیا اہم اعلان،ثاقب کھرل نے معافی کیوں مانگی؟ انکشاف کر دیا

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

فواد چودھری مفتی پوپلزئی بن گئے، عیدالفطر کو متنازعہ بنا دیا

قبل ازیں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری رویت ہلال کمیٹی کوبھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں، آج بھی انہوں نے پریس کانفرنس کی ہے جس میں شدید تنقید کی ہے

فواد چودھری کا مذہبی جماعتوں کیخلاف بیان، حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے کھری کھری سنا دیں

Shares: