احسن اقبال جیل سے باہر آنے کے لئے بے تاب

0
45

احسن اقبال نے جیل سے باہر آنے کے لئے بے تاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

احسن اقبال کے بھائی نے ضمانت بعد ازگرفتاری کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ احسن اقبال کو26 دسمبر2019 کو گرفتار کیا گیا،26 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں رکھا گیا، درخواست میں احسن اقبال کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

احسن اقبال کیخلاف اقامہ ،بیرون ملک ملازمت کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں، نیب نے عدالت میں کہا کہ احسن اقبال اقامے کی بنیادپرملازمت کرتے رہے، احسن اقبال کےخلاف تحقیقات کرناچاہتے ہیں، دستاویزات بہت زیادہ ہیں ،مزید وقت درکارہے،احسن اقبال اپنے علاقے کو نوازنا چاہتے تھے ، احسن اقبال نے اپنی خواہش کیلئےسرکاری خزانہ لٹادیا،

احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

Leave a reply