ایک برس میں خواتین کو ہراساں کرنیکے کتنے کیسز ؟

0
118

ایک برس میں خواتین کو ہراساں کرنیکے کتنے کیسز ؟

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ایک سال کے دوران 900 سو سے زائد انکوائریوں کو ڈیل کیا

ملتان سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے کیسز کا سالانہ ڈیٹا منظر عام پر آ گیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں 150 سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں سب سے زیادہ شکایات خواتین کی حراسگی کے آئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں خواتین کو حراساں کرنے کے 380 کے قریب درخواستیں دائر ہوئیں, چائلڈ پورنو گرافی کے 10 کیسز ،آن لائن فراڈ ،شہریوں کو جھانسہ دے کر لوٹنے کے 400 سو کے قریب درخواستیں دی گئیں ,سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ,غلط الزام کی بھی متعدد درخواستیں دائر ہوئیں,

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا، ملزمان سادہ لوح شہریوں کے ساتھ وارداتیں کرتے ہیں، خواتین بھی وارداتوں کا شکار ہوتی ہیں، کہیں جمع پونجی کھو بیٹھتی ہیں تو کہیں ملزمان کے چکر میں آ کر عزت گنوا بیٹھتی ہیں، ملتان میں ایف آئی اے سائبر کرائم کو سب سے زیادہ شکایات خواتین کو ہی ہراساں کرنے کی موصول ہوئی ہیں

قبل ازیں سائبر کرائم ونگ نے لودھراں میں کاروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان مختلف نیٹ ورک سمز کو غیر قانونی ایکٹیو کرنے کا کاروبار چلا رہے تھے ملزمان جعلی سلیکون انگوٹھوں سے بائیو میٹرک ڈیوائسز پر سمز کو ایکٹیویٹ کر رہے تھے ملزمان سے 49 سلیکون تھمب, 13سمز , 2اے ٹی ایم کارڈ, 3 موبائلز برآمد کر لی گئیں،

قبل ازیں می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس ہوا ایف آئی اے حکام نے کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ وفاقی حکومت نے جی ایس ایم لوکیٹر کیلئے 300 ملین کا بجٹ دیا ہے،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے لوکیٹر نہیں،سائبر کرائم ونگ کے پاس جی ایس ایم لوکیٹر نہیں، سائبر کرائم ونگ کے پاس ملزمان تک رسائی کیلئے گاڑیاں بھی نہیں،کمیٹی اجلاس میں ڈائریکٹرسائبر سیکیورٹی سینٹر ڈاکٹر کاشف کفایت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سائبروار کی کوئی سرحد نہیں ہمیں اپنے قومی اثاثہ سے متعلق ڈیٹا کومحفوظ کرنا ہوگا،عوام کو سائبر حملوں سے بچانے کیلئے مضبوط سائبر سیکیورٹی پالیسی کی ضرورت ہے، سائبرسیکیورٹی سینٹرکےتحت 10یونیورسٹیزمیں 11فرانزک لیب بنائی ہیں،رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کارروائی نہیں کرسکا،کئی دیگر اراکین کا نام غلط استعمال کرکے ساکھ متاثر کی جاتی ہے،مختلف پیجز پر سیاستدانوں کی عزت اچھالی جاتی ہے،کمیٹی ارکان نے شکوہ کیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو مجرم کی لوکیشن تک بتائیں تو کارروائی ہوتی ہے،علی خان جدون نے کہا کہ آج بھی ایف آئی اے پرانے طریقوں سے تحقیقات کرتا ہے، سائبر کرائمز نئی سے نئی شکل میں سامنے آرہے ہیں،

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

Leave a reply