ایک ہی الزام،شیخ رشید پر متعدد مقدمے،عدالت نے رپورٹ کی طلب

0
151
Sheikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ،سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات خارج کرنے کی استدعا کر دی،

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی،شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے،سندھ پولیس کے ڈی ایس پی عدالت میں پیش ہوئے اور تھانہ موچکو میں درج مقدمے کی رپورٹ جمع کرا دی،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ رپورٹ آئی جی اور ایس ایس پی کی مشاورت سے بنی ہے؟ پولیس افسر نے عدالت میں کہا کہ جی، رپورٹ عدالتی حکم کے بعد مشاورت سے بنی ہے،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ پولیس کی رپورٹ شیخ رشید کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ رپورٹ کو دیکھ لیں پھر دوبارہ سماعت کرتے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا،

ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس ،شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ ، موچکو سندھ اور لسبیلہ بلوچستان میں مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آئی جی سندھ ، پراسکییوٹر جنرل سندھ اور ایس ایس پی کیماڑی تفصیلی رپورٹ پیش کریں ، دو ہفتے کا وقت ہے اگر مکمل تفصیلی رپورٹ پیش نہ ہوئی تو توہین عدالت کی کاروائی ہوگی ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ تینوں افسران کو بتادیں اگر عمل درآمد نہ ہوا تینوں کو جیل بھیجیں گے ،ایس ایس پی کیماڑی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،عدالت نے سندھ پولیس اور پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی،

ہار تسلیم کرتا ہوں، ابھی سیاست نہیں، رمضان کے بعد دیکھوں گا،شیخ رشید
شیخ رشید نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں الیکشن میں اپنی ہار کو تسلیم کرتا ہوں، جو جیتے ہوئے ہیں انکا انٹرویو کریں، فی الحال میں کسی سیاسی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوں، ابھی کوئی سیاست نہیں کر رہا، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کروں گا،

واضح رہے کہ شیخ رشید الیکشن ہار چکے ہیں،این اے 56 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ہارنے کے ساتھ ساتھ پانچویں نمبر پر آئے ہیں، ن لیگ سیٹ جیتی ہے، دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کا حمایت یافتہ آزاد امیدوار، تیسرے نمبر پر تحریک لبیک، چوتھے نمبر پر جماعت اسلامی اور پانچویں نمبر پر شیخ رشید آئے،شیخ رشید نومئی کیسز میں گرفتار تھے،انتخابات کے اگلے روز شیخ رشید کی ضمانت ہوئی اور انہیں رہا کر دیا گیا، شیخ رشید رہائی کے بعد خاموش تھے، آج عدالت پیش ہوئے

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

Leave a reply