ایک دو نہیں بلکہ کتنے ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے؟ وزیراعظم کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں صاف پانی منصوبے پر کام کررہے ہیں ،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی حدت کی وجہ سے موسمی تبدیلیاں ہورہی ہیں،سیلاب ،پانی کی قلت اور آگ کے واقعات روکنے ہوں گے تربیلا ڈیم توسیع کے منصوبے سے بہترین نتائج ملیں گے بھاشا ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ 1984میں ہوا تھا،ہم بجلی کا استعمال کریں یا نہ کریں ،ادائیگی کرنی ہوتی ہے ہم نے مہنگی بجلی سے نجات حاصل کرنےکے لیے کام کرناہوگا،ہم نے طویل المدتی منصوبوں پر کام نہیں کیا ہم الیکشن ٹوالیکشن کے معاملات پر کام کرتے رہے رپورٹ کے مطابق پوری دنیا کا موسم گرم ہورہا ہے،ہم نے اپنے دورمیں 10 ڈیمز بنانے کا فیصلہ کیا
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹنل فائیو کیوجہ سے تربیلا ڈیم کی زندگی طویل ہو جائے گی داسو اور بھاشا ڈیم کا وقت پر بننا ضروری ہے، افسوس ہوتا ہے کہ پہلے ان چیزوں کا نہیں سوچا، ڈیم نہ بنائے توپانی محفوظ نہیں کرسکیں گے 80 فیصد دریاؤں کا پانی 3 سے 4 ماہ میں آتاہے، اگر یہ پانی محفوظ کرلیں توسارا سال کسانوں کے کام آسکتا ہے، ڈیم بنا کرہم آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل دے سکیں گے ، واپڈا اورچیئرمین واپڈا کومبارکباد دیتاہوں کہ کام کبھی رکا نہیں۔ 2025 میں مہند ڈیم تیار ہوجائے گی 2028 میں بھاشا ڈیم تیار ہوجائے گی اور اس طرح آہستہ آہستہ ہم آنے والی نسلوں کا مستقبل کو تحفظ فراہم کرسکیں گے
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم کو اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک
ڈیم مخالف مہم بے نقاب ، ہم نے مقامی لوگوں کو ڈیم کے خلاف بھڑکایا، بھارتی جنرل کا اعتراف
سینیٹ اجلاس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر بارے رپورٹ پیش ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج
سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کا تذکرہ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟
کالا باغ ڈیم ضروری،نئے ڈیمز نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑتے رہیں گے ،چیئرمین ارسا
عدالت کیا کرے جو ڈیم بنا رہے ہیں وہی ان معاملات کو دیکھیں گے،سپریم کورٹ
بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری
دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا
ڈیمزفنڈ، کتنی رقم جمع ہو چکی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
بلوچستان میں سرکاری ملازمت کے کوٹہ کے تحت بھرتیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش