ایک نہیں دو دو ملاقاتیں ہوئیں.شیخ رشید میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کی“اے پی سی“ اور مریم نواز شریف کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ 16 تاریخ کو آرمی چیف اور جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی کی پارلیمانی لیڈروں کی ملاقات کو انگریزی اخبار نے مختلف رنگوں میں پیش کیا
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل میں نے اس ملاقات کی اصل حقیقت پیش کی،پندرہ بیس جتنے بھی لیڈر تھے انہوں نے ملاقات کی ،آج مریم نواز نے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ یہ ملاقات نہیں ہوئی اور اس ملاقات کا نواز شریف کو نہیں پتہ ،یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایک نہیں دو دو ملاقاتیں ہوئی ہیں ، کل میں 5 بجے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کر کے پوری قوم کو واضح کروں گا
https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1308717916850970624
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ ملاقاتیں صوبہ گلگت بلتستان کے انتخابات اور صوبہ بنانے سے متعلق تھی ،اس ملاقات میں ساری سیاست پر ساڑھے تین گھنٹے بعد جیت ہوئی ،جو کچھ عرصہ قبل ملاقات ہوئی وہ ساڑھے پانچ گھنٹے تک جاری رہی اور وہ ڈنر بھی تھا ،میں بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کو یہ چیلنج کرتا ہوں ، کسی بھی چینل پر آجائیں اور میں واضح کر دوں گا کہ یہ دونوں ملاقاتیں ہوئی ہیں اور دیگر رہنما بھی وہاں موجود تھے تھے ،ان ملاقاتوں کا نواز شریف کو نہیں پتا تو میں اس کا ذمہ دار نہیں ہوں ، کچھ عرصہ قبل ہونے والی ملاقات کبھی نواز شریف کو نہیں پتہ ہوگا
شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی
شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ
چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا
پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی
شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ دسمبر اور جنوری میں نون لیگ سے شین لیگ نکلے گی اور ان میں اختلافات پڑے گے ،ان کا صرف مقصد مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات جس میں پی ٹی ائی اکثریت لے گی اس کو سبوتاژ کرنا ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی طبیعت ناساز،قوم سے دعا کی اپیل کر دی