18ویں آئینی ترمیمی کے حوالے سے آج کا دن ایک تاریخی دن ہے ، ہمایوں خاں

0
61

18ویں آئینی ترمیمی کے حوالے سے آج کا دن ایک تاریخی دن ہے ، ہمایوں خاں

باغی ٹی وی : پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ آج کا دن تاریخ کے اعتبار سے ایک یادگار دن ہے۔ آج کے دن سابق صدر آصف علی زرداری نے 18ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کیے تھے .18 ویں ترمیم سے پختونوں کو شناخت اور صوبوں کو خودمختاری ملی۔

ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین کو بحال کرکے شہید محترمہ کے مشن کی تکمیل کی، شہید بھٹو اور محترمہ شہید کا فلفسہ مشعل راہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے نظریے پر ثابت قدم ہے۔ استحصالی قوتوں کی شکست تک جدوجہد جاری رہے گی، پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دی۔

Leave a reply