اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ آج شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں۔
باغی ٹی وی : پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر کہ آج آپ کس کو ووٹ ڈالنے آئے ہیں کے جواب میں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا شہباز شریف صاحب کو۔
پاکستانی سیاست کے بھارت میں بھی چرچے،بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کا تبصرہ وائرل
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ خان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی نے کہا پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں ہوں-
صحافی نے عامر لیاقت سے سوال پوچھا کہ کہ آپ اپنےٹوئٹس کے متعلق بتائیں جن میں آپ نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا؟
جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ ایف آئی اے میں کیس کیا ہوا ہے انہوں نے، بلائیں مجھے میں چلا جاؤں گا بہت کچھ بتاؤں گا۔
مولانا فضل الرحمان کو صدر بنانے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،بلاول بھٹو
صحافی نے پوچھا آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ بہت جلدی آگے پیچھے ہوجاتے ہیں؟ اس پر رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ابھی تو آگے ہورہا ہوں پیچھے نہیں ہورہا۔
https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1512691314529382401?s=20&t=db997DeMq3PWEiEXtFLixw
دوسری جانب عامر لیاقت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو ٹوئٹ کی اور لکھا کہ پاکستان کے ساتھ ہوں عمران خان کے ساتھ نہیں شہباز شریف کو ووٹ دوں گا، عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ، جھوٹ کو سچ نہ کہو تو غلیظ ترین افراد کو گالیاں دینے کی ڈیوٹی سونپ دیتے ہیں-