اخبارات میں بھی جعلسازی، سرکولیشن ریکارڈ میں کتنے اخباراور شائع کتنے ہوتے ہیں؟ رپورٹ آ گئی

0
29

اخبارات میں بھی جعلسازی، سرکولیشن ریکارڈ میں کتنے اخباراور شائع کتنے ہوتے ہیں؟ رپورٹ آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کی جبکہ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ، پی آئی او رائے طاہر حسن ،ایم ڈی پی ٹی وی کے علاوہ متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی قائمہ کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئیں.

اجلاس کی کارروائی کے دوران بعض میڈیا ہائوسز کی طرف سے کارکنوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے نتیجے میں پیدا سنگین صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔جبکہ ان کیمرہ اجلاس میں پیمرا میں بعض ملازمین کو ہراساں کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

میڈیا مالکان صحافیوں کو یکم فروری تک بقایا جات دیں ورنہ….صدر ایمرا نے کیا دبنگ اعلان

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ اشتہارات کے حوالے سے پالیسی ڈیجیٹل ہو اور ہر شائع ہونے والے اخبارات کی تعداد متعلقہ ادارے کے ڈیش بورڈ پر روزانہ کی بنیاد پر آرہی ہو۔ سرکولیشن سرٹیفکیٹ کے حوالے سے 4200 اخبارات ریکارڈ پر تھے ہم نے جانچ پڑتال کی اور ان کی تعداد 1680رہ گئی ہے ان میں بھی کمی کی ضرورت ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سرکولیشن کے مطابق ملک میں دوکروڑاخبار شائع ہونے چاہئیں جبکہ صرف 9لاکھ 70ہزار اخبارات شائع ہورہے ہیں یعنی کثیر تعداد میں جعلسازی ہورہی ہے۔ جعلی سرکولیشن ہے اور یہ ڈمی اخبارات اس وقت شائع ہوتے ہیں جب انہیں اشتہار ملتاہے ۔حکومت صاف شفاف پالیسی بنارہی ہے۔

میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

Leave a reply