پاکستان فوری طور پر کشمیریوں کی حکومت کا اعلان کرے، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

0
70

پاکستان کو چاہئے کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیر کی خصوصی حکومت تشکیل دے اور اس کا نگران حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو بنایا جائے. پاکستان کشمیر کی حکومت میں لارڈ نذیراحمد ، غلام محمد صفی ،عبدالحمید لون، انجینئر مشتاق و دیگر کو کشمیر کی حکومت کا حصہ بنایا جائے.

اگر پاکستان یہ کام کر لے تو …بھارت کے لئے میزائل حملے سے بھی بڑا حملہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی مودی سرکار نے خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، پاکستان نے اس ضمن میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دئیے ہیں تا ہم ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے کشمیر کی حکومت تشکیل دے ،جس میں مقبوضہ کشمیر کے وہ رہنما جو پاکستان و دیگر ممالک میں رہتے ہیں ان کو کشمیر کی حکومت کی کابینہ کا حصہ بنایا جائے،

کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

باغی ٹی وی کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال یاسین ملک اسوقت کشمیر کی آواز اٹھانے کے لئے سب سے بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں، حکومت پاکستان کو چاہئے کہ کشمیر کے حوالہ سے حکومت تشکیل دے اور اس کا سربراہ مشعال ملک کو ملک بنایا جائے، مشعال ملک کشمیریوں کی آواز احسن طریقے سے بلند کر سکتی ہیں.، مشعال ملک حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ ہیں وہ کشمیر کے حالات جانتی ہیں،

حکومت کے خلاف ملین مارچ کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین کی کشمیر پر خاموشی

کشمیریوں کیلئے دعا کروں گا، وزیر خارجہ کے بیان پر قوم برہم

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

ماضی میں بھی مطالبہ کیا جاتا تھا کہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین کسی کشمیری کو بنایا جائے یا کسی ایسے بندے کو سامنے لایا جائے جو کشمیر کے بارے میں جانتا ہو، مولانا فضل الرحمان دس سال کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن انہوں نے کشمیر کے حوالہ سے صرف اجلاسوں کی مد میں کروڑوں روپے تو خرچ کئے لیکن کشمیر کے لئے کچھ نہ کیا، اب ضروری ہے کہ موجودہ حالات میں کشمیر کی حکومت تشکیل دے کر مشعال ملک کو اس کا نگران بنایا جائے . لارڈ نذیر احمد ، غلام محمد صفی ،عبدالحمید لون، انجینئر مشتاق و دیگر کو کشمیر کی حکومت کا حصہ بنایا جائے.

کشمیر کا مسئلہ ختم، اب پاک مقبوضہ کشمیر پر بات ہو گی، گدی نشین خواجہ معین الدین چشتی کی ہرزہ سرائی

کشمیر بچائیں یا درخت لگائیں؟ خان صاحب آپ ہی بتائیں

Leave a reply