تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں عمران خان کوملنے گئیں تو آج بشریٰ بی بی کے حق میں نعرے لگانے والے سامنے آ گئے،نہ صرف بشریٰ بی بی کے حق میں نعرے لگائے گئے بلکہ مطالبہ کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کو پارٹی چیئرمین بنایا جائے

عمران خان اڈیالہ جیل میں سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، القادر ٹرسٹ میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، ایسے میں بشریٰ بی بی عمران خان کو جیل میں ملنے جاتی ہیں،گزشتہ رو ز بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل گئیں تو انکے خلاف نعرے بازی کی گئی تاہم آ ج منگل کو بشری بی بی کی آمد پر ایسے نوجوان موجود تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی بھی کر رہے تھے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ علیمہ خان کی جگہ بشریٰ بی بی کو پارٹی کا چیئرمین بنایا جائے، علیمہ خان کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ہے، شرکاء نے جو پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ان پر پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،حلیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور لکھے ہوئے تھے،

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو انٹر اپارٹی الیکشن کروانے کا حکم دے رکھا ہے، ایسے میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے، پارٹی چیئرمین کون ہو گا؟ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان ہی چیئرمین ہوں گے، تاہم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہو ئی، عمران خان ایسے میں قانونی طور پر پارٹی چیئرمین نہیں بن سکتے،کیونکہ نواز شریف کو سزا ہوئی تو انہیں بھی پارٹی سے ہاتھ دھونا پڑا تھا اور وہ پارٹی قائد بن گئے تھے، اب پی ٹی آئی میں پارٹی چیئرمین شپ پر جنگ شروع ہو گئی ہے، ایک طرف شیر افضل مروت متحرک ہیں ، بشریٰ بی بی کے خلاف احتجاج ہوتا ہے، چودھری سرور دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی ناکام کوشش کرتے ہیں،علیمہ خان روز عدالت کے باہر یا جیل کے باہر جا کر میڈیاٹاک کرتی ہیں،جیل میں موجود شاہ محمود قریشی بھی پارٹی چیئرمین شپ کے خواہشمند ہیں تا ہم اب چیئرمین شپ کی لڑائی، یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا آنے والا وقت ہی بتائے گا،

بریکنگ،عمران خان پارٹی چیئرمین کا الیکشن نہیں لڑیں گے، اعلان کر دیا گیا
تحریک انصاف کے نائب صدر، اور عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ قانونی قدغن کی وجہ سے عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کا الیکشن نہیں لڑیں گے ،اتفاق رائے یہ یہ فیصلہ ہوا ہے کہ عدالت کی طرف سے نااہلی ختم ہونے پر دوبارہ چیئرمین منتخب ہونگے، شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ خان نے اِسوقت پاکستان میں حوصلے و ہمت کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ جیل میں اپنا وقت اللّٰہ کی عبادت میں گُزار رہے ہیں۔ جب آپ اُنہیں دیکھیں گے تو اُنکے چہرے پر نظر آئیگا کہ اللّٰہ نے اُنہیں جیل میں ہی فاتح بنادیا ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن جمعہ کو متوقع ہیں.

ایک صارف سعید بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غالباً کل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی چار حصوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے اور اب یہ دیکھ کر وہ بات کچھ سچ ہوتی معلوم ہو رہی ہے کہ پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کے کام پر باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کے حق میں اور علیمہ خان کے خلاف یہ نعرے بازی کروائی جا رہی ہے،فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چار حصوں میں تقسیم ہوگی جس میں ایک حصہ بشریٰ بی بی کے ساتھ، ایک علیمہ خان کے ساتھ، ایک شیر افضل مروت کے ساتھ اور ایک حصے کو آصف علی زرداری کی سپورٹ حاصل ہو گی، منصوبے پر برق رفتاری سے کام شروع کر دیا گیا ہے، مقصد پی ٹی آئی کو تقسیم کرنا اور ووٹرز کو بدظن کرنا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر شہریوں کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف نعرے بازی کی گئی،عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچیں تو شہریوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی کی گاڑی کو گھیر لیا ،شہریوں کی جانب سے بشری بی بی کی گاڑی کے آگے شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کرنے پر فوری کاروائی کی جائے،

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

Shares: