کے ٹو میں لاپتہ عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی بیس کیمپ میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد علی سدپارہ پہاڑوں سے محبت رکھنے والوں کے لیے مشہور گیت ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ پر رقص کررہے ہیں۔


محمد علی سدپارہ کے رقص سے ساتھی کوہِ پیما بھی خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور رقص میں اُن کا ساتھ بھی دے رہے ہیں۔

اسپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ نے کے ٹو بیس کیمپ پر رقص کی ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ علی سدپارہ کا یہ آخری ڈانس ہے جو انہوں نے کے ٹو بیس کیمپ پر ساتھی کوہِ پیماؤں کے ساتھ کیا۔
https://twitter.com/Jinnah_Club/status/1358440541969612800?s=20
ساتھ ہی ایک اور ویڈیو بھی زیرگردش ہے جس میں محمد علی سدپارہ رقص کر رہے ہیں اور ساتھی کوہِ پیما بھی انجوائے کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں موجود دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی K-2 کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پاکستان آرمی کے دو ہیلی کاپٹروں پر مشتمل ریسکیو آپریشن آج (پیر) بھی جاری ہے۔

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جوان پابلو موہر جمعے کی شام سے لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں جن میں تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو پر ہلکے بادلوں کے باعث حد نگاہ کم ہے۔

واضح رہے کہ ان کوہ پیماؤں میں شامل پاکستانی مہم جو محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کہا ہے کہ ان کے والد اور ساتھی کوہ پیماؤں کو جو بھی حادثہ پیش آیا وہ چوٹی سر کرنے کے بعد ہی ہوا-

گزشتہ روز اتوار کوسکردو پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ساجد سدپارہ نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ محمد علی سد پارہ اور ان کی ٹیم نے سردیوں میں K-2 فتح کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا تھا اور ان کے ساتھ جو بھی حادثہ ہوا، وہ واپسی کے سفر میں ہوا ہے-

ساجد سدپارہ کے مطابق آخری بار والد کو 8200 کی بلندی پر دیکھا تھا، دوپہر12بجے کے قریب میں نیچے آیا تھا جب میں نیچے آیا تب علی سدپارہ اور ٹیم اوپر چڑھ رہے تھے-

ساجد سدپارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ انتہائی سرد موسم کے ساتھ آٹھ ہزار میٹر کی بلندی پر کسی انسان کے اتنے زیادہ وقت تک بچ جانے کے امکانات کم ہی ہیں آکسیجن سلینڈر کا استعمال پریشر کے مطابق ہوتا ہے اگر2 آکسیجن سلینڈر موجود ہوں تو کم از کم2دن گزار سکتے ہیں، تمام چیزیں مد نظر رکھتے ہوئے لگتا ہے والد کے بچنے کے چانسز کم ہیں تاہم لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہنا چاہیے-

جب پہاڑوں سے پیار ہو جائے تو وہ ہمیشہ کے لئے آپ کے ہو جاتے ہیں

مہوش حیات لا پتہ کوہ پیماؤں کی سلامتی سے واپسی کے لئے دعاگو

لا پتہ کوہ پیما کی تلاش آج پھر ہوگی

پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ ساتھیوں سمیت لاپتہ،رابطہ منقطع:وزیراعظم اورآرمی چیف کا تلاش تیزکرنے کاحکم

Shares: