میکسیکو:منکی پاکس میں مبتلا ایک امریکی شہری میکسیکو کے ایک ریزورٹ میں واقع ہسپتال سے فرار ہو گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز میکسیکو کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اس واقعے کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ محکمہ صحت کے بیان کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کا رہائشی 48 سالہ شخص گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بحر الکاہل کے میکسیکو کے ساحلی علاقے پورٹو والارٹا کے ہسپتال سے فرار ہو گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں منکی پاکس کے پانچ نئے کیسوں کی تصدیق

یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ اس شخص کو طبی عملے کی طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ منکی پاکس کا ٹیسٹ کرائے اور دیگر لوگوں سے دوری اختیار کرے کیونکہ اس میں کھانسی، سردی، پٹھوں میں درد جبکہ چہرے اور گردن پر آبلوں جیسی علامات تھیں۔ ہسپتال سے فرار ہونے کے بعد وہ اس ہوٹل میں گیا جہاں وہ اپنے ساتھی کے ساتھ مقیم رہا تھا۔ بعد ازاں وہ 4 جون کو پورٹو والارٹا سے ایک پرواز کے ذریعے فرار ہو گیا۔امریکا کے ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن سنٹرز نے پیر کے روز میکسیکو کے حکام کو تصدیق کی کہ مشتبہ مریض امریکا واپس آ گیا ہے جہاں اس کے ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی ہے کہ اسے منکی پاکس ہے۔

متحدہ عرب امارات میں منکی پاکس کےمزید 3 کیسز رپورٹ،21 دن کا قرنطینہ لازمی قرار

27 مئی کو میکسیکو کے شہر پورٹو والارٹا پہنچنے سے پہلے یہ شخص جرمنی کے شہر برلن اور اس کے بعد امریکی شہر ڈیلاس میں تھا۔ میکسیکو میں اپنے قیام کے دوران مذکورہ شخص نے جلیسکو کے ریزورٹ ٹاؤن میں مانتامار بیچ کلب میں مختلف پارٹیوں میں بھی شرکت کی۔ میکسیکو کے محکمہ صحت کے حکام نے 27 مئی سے 4 جون کے درمیان کلب میں آنے والے ہر شخص سے اپنا ٹیسٹ کرانے کو کہا ہے۔خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ روز کہا ہے کہ مختلف ممالک میں منکی پاکس کے ایک ہزار سے زیادہ کیسز پائے گئے ہیں۔

پاکستان میں بھی منکی پاکس پھیلنے کا خدشہ،الرٹ جاری

Shares: