امریکہ اپنی سابقہ طاقت کھو بیٹھا، نیشنل انٹرسٹ
چین کی عالمی سطح پر ترقی کا راستہ روکنے اور دشمنوں کے لئے کئے گئے اقدامات میں ناکامی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اپنی سابقہ طاقت کھو بیٹھا ہے
امریکہ جو خود کو سپر پاور کہتا ہے اب اسکی طاقت ختم ہو چکی ہے یہ دعویٰ نیشنل انٹرسٹ میں شائع ایک مقالے میں کیا گیا ، امریکن بین الاقوامی تعلقات کے جریدے نیشنل انٹرسٹ میں شائع ہونے واکے مقالے میں کہا گیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد امریکہ کی زیرِ قیادت شروع ہونے والا واحد قطبی عالمی نظام اب تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے
مقالے میں افغانستان اورعراق میں امریکہ کی شکست کی بات کی گئی اور کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں خاص طور پر شام یمن اور لیبیا کے بحرانوں سے متعلق کوئی موقف اختیار کرنے کا کام انقرہ، ماسکو اور تہران پر چھوڑ دیا ہے ان عناصر کے ساتھ ساتھ چین کی عالمی سطح پر ترقی کا راستہ روکنے کی کوششوں میں ناکامی اور اپنے دشمنوں کے ساتھ جنگ میں بھی شکست کے بعد اب یہ واضح ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ پہلے والا امریکہ نہیں رہا اور اب وہ اپنی سابقہ طاقت سے محروم ہو چکا ہے، امریکہ طاقت ختم ہونے سے اب امریکہ کی دنیا میں نہیں چلے گی کیونکہ چین کے تمام تر راستے روکنے کی امریکی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں،
نیشنل انٹرسٹ میں شائع مقالے میں اس پہلو پر بھی غور کیا گیا ہے کہ واحد قطب والے عالمی نظام کے بعد نیا عالمی نظام کیا ہو گا اس وقت امریکہ چین اور روس کی شرکت سے کثیر قطبی یا پھر 2 قطبی نظام جیسے مختلف نظام ایجنڈے پر ہیں یہ متعدد عالمی نظام ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رقابت کی حالت میں ہیں اور کسی ایک نظام کے غالب ہونے میں بیسیوں سال کا عرصہ لگ سکتا ہے
افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی
طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال
بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا
طالبان پاک افغان سرحد کے قریب،باب دوستی پر سفید پرچم لہرا دیا
پاکستان نے افغان نائب صدر کے الزامات مسترد کر دیئے
مسئلہ کشمیر کے حل سے پورے خطے میں رابطے کھل جائیں گے،پاکستان پر الزامات سے دکھ ہوتا ہے.وزیراعظم








