اے این ایف ،39 کارروائیوں میں 33.302 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

0
44
anf

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 39 کارروائیوں کے دوران 33.302 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 1652.968 کلوگرام منشیات اور 1846لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کر لیا۔ کاروائیوں میں2 خواتین اور 3 مفروران سمیت 45ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 13 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

برآمد شدہ منشیات میں 23.032 کلوگرام ہیروئن، 1531.140کلوگرام چرس ،67.9 کلو افیون ،28.011 کلو میتھ ایمفیٹامائن آئس ،8 گرام کوکین ،530عدد ایکسٹسی گولیاں ،8320عدد زینیکس گولیاں ، 1065عدد ولیم گولیاں ، 8 گرام کیفین اور 1846لیٹر ممنوعہ کیمیکل شامل ہیں۔بلوچستان نے 8کاروائیوں میں1092.200کلوگرام منشیات اور 1846 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کر کے 8ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں 21کلو ہیروئن ، 1048.200 کلو چرس،23 کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 1846لیٹرممنوعہ کیمیکل شامل ہیں ۔

سندھ نے 7کاروائیوں میں312.746 کلو منشیات برآمدکر کے3 مفروران سمیت 10ملزمان کو گرفتارکر کے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں309.5کلو چرس ، 1.106کلو میتھ ایمفیٹا مائن (آئس)، 7840 عدد زینیکس گولیاں ،1060 عدد ولیم گولیاں اور 75عدد ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں۔ راولپنڈی نے 10کاروائیوں کے دوران 141.677کلومنشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں63.6کلو افیون ،0.532کلو ہیروئن ، 76.900کلو چرس،305 گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس) ،8گرام کوکین ،8گرام کیفین ،242گرام ویڈاور140عدد ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں ۔پنجاب نے 9 کاروائیوں کے دوران 64.205 کلومنشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرکے5 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمدہ منشیات میں1.5کلو گرام ہیروئن ، 58.400کلو گرام چرس،300 گرام افیون ، 3.6کلو میتھ ایمفیٹا مائن (آئس )،150گرام ویڈ ، 315عدد ایکسٹیسی گولیاںا ور 480عدد زینکس گولیاں شامل ہیں ۔

خیبر پختونخوا نے5کاروائیوں کے دوران 42.140کلو منشیات برآمد کر کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں 4کلو افیون اور کلوچرس اور38.140 شا مل ہیں ۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

Leave a reply