جسم کے ساتھ 12 کلو گرام چرس باندھ کر سمگلنگ کرنیوالی خواتین گرفتار

0
156
arrest

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کوہاٹ پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں،

کوہاٹ میں لاکھوں مالیت کی منشیات پکڑی گئی ،پولیس نے تین خواتین سمگلروں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا،ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق کوہاٹ پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی. انڈس ہائی وے مسلم آباد چیک پوسٹ پر کارروائی میں خواتین سمیت منشیات سمگلر نیٹ ورک کے 4 ارکان گرفتار کر لئے گئے، کارروائی میں پکڑی گئی لاکھوں مالیت کی12600گرام چرس خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں کو سمگل کی جارہی تھی. چیکنگ کی کارروائی میں چار رکنی بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ کو مسافر فلائنگ کوچ سے گرفتار کیا گیا. کارروائی ڈی ایس پی صدر سرکل سیف الرحمن کی براہ راست نگرانی میں عمل میں لائی گئی. کامیاب کارروائی میں ایس ایچ او سیف اللہ خان اور انکی پولیس ٹیم نے حصہ لیا.

ترجمان پولیس کے مطابق منشیات سمیت گرفتار سمگلروں مسماۃ نیاز بی بی، مسماۃ شازیہ، مسماۃ زرسانگہ اورشیر زمین ساکنان باڑہ خیبر کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مبینہ سمگلروں نے 12600 گرام چرس جسم کیساتھ باندھ کر چھپا رکھی تھی.

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

Leave a reply