توشہ خانہ سے چیزیں لینا اور چوری کرنا مختلف باتیں ہیں،مریم اورنگزیب

0
48
Maryam

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے مفت آٹا پروگرام سے غریب کو فائدہ ہوگا،مفٹ آٹا پروگرام کی نگرانی وزیراعظم شہباز شریف خود کریں گے ،وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کی شروعات پنجاب سے کی ہے، وزیر اعظم نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ مفت آٹے کی فراہمی کا بندوبست کریں ،پنجاب سمیت ملک بھر میں 8 کروڑ لوگوں کو آٹا تقسیم کیا جائے گا،

ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور میں عمران خان نے پھر سیاست کرنے کی کوشش کی عمران خان عدم اعتماد میں اقتدار بچانے کے لیے سابق آرمی چیف کے ترلے منتیں کرتے رہے ،گزشتہ روزننھی منی ریلی نکلی، خود بلٹ پروف میں بیٹھے تھے ،وزیر اعظم آئی ایم ایف سے معاملات طے کر کے ٹیبل پر لائے ،خود اسمبلی توڑی، لانگ مارچ کی بات کی ، پھر خود کو گولی لگوائی، پھر کہا چھرے لگے، لانگ مارچ میں ایک گود اجڑی، صحافی شہید ہوئی، کارکن کے 6 بچے یتیم ہوئے، ظل شاہ کی حادثے میں ڈیتھ ہوئی،ان کی لاش پر سیاست کی،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ظل شاہ کوپی ٹی آئی کے راجہ شکیل کی گاڑی میں لے جایا گیا،راجہ شکیل کو پناہ دیئے رکھی، پھر ڈرائیور فرار ہوگیا، یہ سب کیوں؟ کیونکہ عمران خان کی سیاست دفن ہوچکی ہے، جب عدالت بلاتی ہے توعمران خان نہیں جاتے وارنٹ ایشو ہوا پھر معطل ہوگیا،سائفر کی کہانی ، لانگ مارچ ختم ، اب تو توشہ خانہ کی لسٹیں ہیں ،اگر عمران خان نے جرم نہیں کیا تو عدالت میں جواب دیں عمران خان نے 4 سال ملک کیخلاف سازش کی ،عمران خان نے آئی ایم ایف کا پروگرام معطل کیا،موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ بحال کیا،عمران خان ناکام ہو چکے ہیں،توشہ خانہ سے متعلق جواب دیں،توشہ خانہ سے چیزیں لینا اور چوری کرنا مختلف باتیں ہیں،کمرے میں تاحیات ایکسٹینشن کے ترلے منتیں کرتے تھے، کیا الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ تحائف کے فیصلے کے ساتھ بھی ایسے ہی کھڑے ہیں،

معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ

Leave a reply