سینئر صحافی انصار نقوی کی پی آئی اے حادثے میں وفات پر مبشر لقمان کا محسن نقوی سے اظہار تعزیت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں سینئر صحافی انصار نقوی کی وفات پر محسن نقوی سے اظہار تعزیت کی ہے
محسن نقوی گروپ ایڈیٹر 24 ٹی وی ہیں، انصار نقوی انکے فیملی ممبر تھے، مبشر لقمان نے محسن نقوی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ انصار نقوی اچھے ،ایماندار،ملنسار آدمی تھے،انہیں بھلایا نہیں جا سکے گا، ان کی یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی
قبل ازیں سی پی این ای نے بھی انصار نقوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے سینئر صحافی انصار نقوی کے گھر کا دورہ کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا
واضح رہے کہ سینئر صحافی اور 24 نیوز ٹی وی کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی گزشتہ روز حادثے کے شکار طیارے کے مسافروں میں تھے، وہ لاہور سے عید کی چھٹیاں بنانے کے لیے کراچی آرہے تھے جہاں سے انہوں نے حیدرآباد جانا تھا۔
انصار نقوی کی اہلیہ، رکن سندھ اسمبلی بیگم رانا انصار، انہیں لینےکے لیے ائیر پورٹ پر ہی موجود تھیں، اور انہیں وہاں طیارہ گرنے کی اطلاع ملی، انصارنقوی کی فلائٹ میں سیٹ کنفرم نہیں ہو رہی تھی جس پر انھوں نےبذریعہ روڈ لاہور سےحیدرآباد نکلنےکا فیصلہ کیاتھا، بعدازاں سیٹ کنفرم ہونے پروہ بدقسمت طیارےکے مسافربن گئے جو کراچی ایئر پورٹ پرلینڈنگ سے ایک منٹ قبل گر کر تباہ ہو گیا
طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری
وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ
طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی
طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس
طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟
طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی
واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی