ایڈہاک ججز کے حوالے سے تحفظات سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجیں گے،بیرسٹر گوہر

0
65
barrister-gohar

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سینٹ شبلی فراز اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ایڈہاک ججز کے حوالے سے آج اپنے تحفظات لکھ کر سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجیں گے، اور ان سے مطالبہ کریں گے کہ ایسے اقدامات سے گریز کریں،

میڈیا سے گفتگو کے دورن بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام کی طاقت کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی،تحریک انصاف ہو گی اور اسی ایوان میں ہوگی،4 ایڈہاک ججز کو تعینات کرنا وہ بھی تین سال کیلئے بدنیتی پر مبنی ہے،ایڈہاک ججز کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے، تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کا جواب دیں گے، تحریک انصاف 70 فیصد پاکستانیوں کی ترجمان جماعت ہے۔ اس پر کوئی بھی پابندی حکومت کے ختم ہونے کی طرف کاونٹ ڈاون ہوگا،پاکستان تحریک انصاف محب وطن پارٹی تھی ہے اور رہے گی،

بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ چار ججز کو ایڈہاک ، چھٹیوں میں لے کر آنا اور ایسے وقت میں جب چیف جسٹس کی مدت ختم ہونے کو ایک ماہ رہ گیا، یہ بدنیتی پر مبنی ہے، اس سے آزاد عدلیہ پر بداعتمادی بڑھے گی، اس سے اجتناب کریں،یہ وقت ایسے فیصلوں کا نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں‌پر عمل کرنے کا ہے، ہم وکلا تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ایڈہاک ازم کے خلاف آواز اٹھائی اور تحریک انصاف پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی،

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply