آپ نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی،شہباز شریف کا اسد قیصر کو خط
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام خط لکھا ہے
خط میں کہا گیا ہے کہ 8مارچ کوعدم اعتمادکی تحریک پیش کی گئی،اسی دن قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی گئی فوری طورپرعدم اعتماد کے نوٹسزملنے چاہئیں تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا،آئین کے مطابق آپ 14 دن میں اجلاس طلب کرنے کے پابند تھے ،آپ نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی، تحریک عدم سے متعلق قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے آئین اور قانون واضح ہے، ہر رکن قومی اسمبلی کا حق ہے کہ وہ اجلاس میں شریک ہو سکے، وزیراعظم نے ایک جلسے میں اپوزیشن لیڈر کو دھمکی بھی دی کہ انہیں دیکھ لونگا،وزیر اعظم نے ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ اکٹھے کرنے کا بیان دے رکھا ہے وزیراعظم نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی کو ان لوگوں کے درمیان سے گزر کر جانا ہوگا،
شہباز شریف نے سیکریٹری داخلہ ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور آئی جی اسلام آباد کے نام بھی خط لکھا قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے خط 24 مارچ کو لکھا گیا

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا .قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر اسد قیصر کریں گے، اجلاس میں وفات پا جانے والے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی بھی ہو گی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے فاتحہ خوانی کے بعد اراکین اسمبلی وفات پا جانے والے رکن سے متعلق اظہار خیال کریں گے
سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ
کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر
حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط
وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت
ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری
گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ
اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے
مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود
پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل
پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات
لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے
کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی
بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب








